ہم سب کا پاکستان

میں ملک کی سرحد پر کھڑا تھا،،،،
ایک محافظ میرے پاس آیا اور کہا،،
کہاں سے تعلق ہے،،،،
میں نے کہا فلاں صوبے سے،،،،،
تو پھر فلاں صوبے جاؤ ناں ، یہاں کیا کر رہے ہو،،،،
میں فلاں صوبے کی سرحد پر کھڑا تھا،،،
ایک اور محافظ آیا اور پوچھا،
کہاں سے تعلق ہے،،،
میں نے کہا فلاں شہر سے،،،
تو پھر فلاں شہر جاؤ ناں، یہاں کیا کر رہے ہو،،،
میں فلاں شہر کے دروازے پر کھڑا تھا،،،،
وہاں بھی ایک محافظ آیا اور پوچھا،،،
کہاں سے تعلق ہے،،،
میں نے کہا، فلاں محلے سے،،،
تو پھر فلاں محلے جاؤ ناں ، یہاں کیا کر رہے ہو،،،
میں فلاں محلے کے کنارے پر کھڑا تھا،،،
وہاں کا لاٹھی بردار میرے پاس آیا اور پوچھا،،،
کہاں سے ہو،،،
میں نے کہا فلاں گلی سے،،،
تو پھر فلاں گلی جاؤ ناں ، یہاں کیا کر رہے ہو،،،،
میں فلاں گلی کی نکڑ پر کھڑا تھا،،،
اس کا چوکیدار میرے پاس آیا اور پوچھا،،
کہاں سے ہو،،،،
میں نے کہا فلانے گھر سے،،،،،
تو اپنے گھر جاؤ ناں. ‫‫، یہاں کیا کر رہے ہو،،
میں اپنے گھر آ گیا،،،،
ٹی وی آن کیا،،،
تو اس پہ نغمہ چل رہا تھا،،،
ہم سب کا پاکستان،،،
ہم سب کا،،،،
ہم سب کا،،،،
ہم سب کا پاکستان،،،،،

Facebook Comments

اسحاق جنجوعہ
کوئ خاص نہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply