اسٹیم سیل تھراپی۔۔ثنا اللہ خان احسن

Stem cell Therapy
SKAF
ایک معجزاتی طریقہ علاج!
اس تھراپی کی مدد سے شگر کے مریضوں کا لبلبہ دوبارہ صحت مند بنایا جا سکتا ہے!
اس تھراپی کی مدد سے ہر گروپ کا خون تیار کیا جا سکتا ہے!
گلے سڑے اعضا جن کو ڈاکٹر کاٹنے کا مشورہ دے چکے ہوں دوبارہ صحت مند!
‎گھٹنے۔ جوڑ، کمردرد، رعشہ، کا مکمل شافی علاج
بہت سے لاعلاج اعصابی امراض کا علاج ے
بوڑھوں کے جسم کے جوڑ بالکل جوانوں جیسے!

کراچی میں اسٹیم سیل تھراپی کے ماہر ایک ارتھو پیڈک سرجن کو ایک مریض دکھایا گیا کہ جس کا بازو ایک ایکسیڈنٹ میں شدید متاثر ہوا۔ بہترین علاج کے باوجود بازو میں سیپٹک ہوگیا اور پورا بازو کالا پڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے بازو کاٹنے کا مشورہ دیا کیونکہ اس سے باقی جسم میں بھی زہر پھیلنے کا اندیشہ تھا۔ سٹیم سیل تھراپی کے ڈاکٹر نے اس لڑکے کی اسٹیم تھراپی کی اور بازو میں اسی کے جسم سے حاصل کردہ پلازما کا انجکشن لگا دیا۔ چند ہفتوں میں سیاہ بازو گلابی ہو گیا اور کچھ عرصے میں بالکل صحت مند۔

اسٹیم سیل کو اس طرح سمجھیے  کہ ہمارے جسم کے وہ سیل جو جسم کے کسی بھی دوسرے سیلز کی شکل میں ڈھل سکتے ہیں۔ آپ دیکھتے ہیں کہ ناخن ٹوٹ یا کٹ جائے تو اس کی جگہ ناخن ہی اگے گا۔ بال کی جگہ بال نکلے گا۔ اگر کسی جگہ سے کھال کٹ پھٹ جائے تو وہاں نئی  کھال ہی نکلے گی۔ ایسا نہیں ہوتا کہ ناخن کی جگہ بال نکلنے لگے اور کھال کی جگہ پر ہڈی نکلنے لگے۔ لیکن ہمارے جسم میں کچھ سیلز ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کو ہمارے جسم سے نکال کر لیبارٹری میں ایک خاص عمل سے گزار کر دوبارہ جسم کے جس حصے میں انجیکٹ کیا جائے تو جسم کے اسی حصے جیسے نئے سیل بننے لگیں گے اور اگر اس حصے میں کوئی  خرابی ہے تو اس کو درست کردیں گے۔ اب اگر کسی مریض کا جگر تباہ ہوچکا ہے تو ڈاکٹر بیمار کے جسم کے کسی ْحصے مثلا” کولہے سے کچھ چربی یا پٹھوں کے سیلز نکال کر ان پر لیباٹری  میں ایک خاص عمل کر کے ان سیلز کو مریض کے جگر میں انجیکٹ کردےگا۔ جہاں یہ سیلز جگر کے نئےخلیات بنانا شروع کردیں گے اور کچھ ہی عرصے میں تباہ شدہ جگر کو صحت مند کردیں گے۔ یہی عمل بیمار جوڑ یا ہڈی، گردے، لبلبے، جسم کی کھال، پٹھوں، اعصاب اور بالوں پر بھی ہوسکتا ہے۔ آج کل گنجوں کے سر پر بال اگانے کے لئے یہ تھراپی بہت مقبول ہورہی ہے۔اس کے علاوہ گھٹنوں کے جوڑ اور مہروں وغیرہ کی خرابی میں اس کے نتائج انتہائ حیرت انگیز ہیں۔

اسٹیم سیل کسی بھی جسم کے ابتدائی خلیے ہیں جو کئی قسم کے ہوتے ہیں،یہ خلیے اپنے اندر مختلف صلاحیت رکھتے ہیں، اسٹیم خلیے فوری اپنی ہیت بدل دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،ایک اندازے کے مطابق یہ خلیے انسانی جسم کے تقریباً 200 مختلف خلیوں میں سے کسی بھی قسم کے خلیے میں تبدیل ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں،یہ خلیے از خود اپنی نقل تیار کرسکتے ہیں یعنی(Self-replicating) ہوتے ہیں۔یہ خلیے کسی بھی جاندار کے جسم میں مسلسل تقسیم ہوکر نئے خلیے بناتے رہتے ہیں۔ یہ خلیے دل کے امراض اور ذیابطیس کے علاج میں اہمیت رکھتے ہیں اور طریقہ علاج کا وسیع علاقہ رکھتے ہیں ۔ اس طریقہ علاج میں خراب یا تباہ خلیوں کو نئے صحت مند خلیوں سے بدل دیا جاتا ہے یعنی جب ان خلیوں کی پیوند کاری عمل میں آتی ہے تو یہ طریقہ عام الفاظ میں معالجاتی کلوننگ کا طریقہ کہلاتا ہے جس میں ایک جیسے (Homologous) خلیوں کو پیدا کیا جاتا ہے تاکہ انہیں خراب خلیوں سے بدل دیا جائے۔اسٹیم سیلس انسانی جسم کے وہ خاص سیلس ہو تے ہیں جو کس بیماری کی صو رتحال میں حرکت میں آجاتے ہیں اور اس بیماری کو ٹھیک کر نے میں مد د کر تے ہیں۔ عمر کے ساتھ ساتھ ان اسٹیم سیلس کی تعداد اور حرکا ت میں کمی ہو جا تی ہے مگر ہمارے جسم کے کچھ حصے ایسے ہیں جہا ں اسٹیم سیلس کی تعداد ہمیشہ رہتی ہے ۔ ان جگہوں میں بون میرو، خون، ایڈپوز ٹشو (الٹیلی) وغیرہ شامل ہیں۔ اسٹیم سیل کے ڈاکٹر ان جگہوں سے ا سٹیم سیلس کو جمع کرتے ہیں اور ان کو وہاں پہنچاتے ہیں جہاں انہیں اس ٹشو یا اعضٰا کو ٹھیک یا بہتر کرنا ہوتا ہے۔
SKAF
اسٹیم سیل تھراپی بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس میں انسان کے جسم سے کچھ ٹشوز حاصل کر کے لیبارٹری میں ایک خاص کیمیائی  عمل سے گزار کر اس میں سے پلازما علیحدہ کر کے دوبارہ انسان کے جسم کے متاثرہ یا بیمار حصے میں انجیکٹ کردیا جاتا ہے ۔ وہاں یہ انجیکٹ شدہ سیلز نئے صحت مند خلیات بنانا شروع کردیتے ہیں اس تھراپی کی مدد سے نئ جلد، نیا گوشت اور نئے رگ پٹھے بھی تیار کیے جاسکتے ہیں۔۔

اس سٹیم سیل تھراپی سے شگر کے مریضوں کا لبلبہ دوبارہ صحت مند کیا جا سکتا ہے۔گنجوں کے سر پر گھنے بال اگائے جا سکتے ہیں۔ بیمار اور منجمد جوڑوں اور گھٹنوں کو صحتمند کیا جا سکتا ہے۔
ابھی یہ تھراپی تجرباتی مراحل میں ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس کے ذریعے علاج کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی اس تھراپی کے کچھ سرجن کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے نتائج اتنے حوصلہ و حیران کن حد تک معجزاتی ہیں کہ آئندہ آنے والا وقت سٹیم سیل تھراپی کا ہوگا ۔ سٹروک یا دماغ پر چوٹ لگنے کی صورت میں دماغ کے خلیے مر سکتے ہیں اور دماغ کے اس حصے کی کارکردگی میں کمی آ سکتی ہے – 2013 میں سکاٹ لینڈ میں ایک سٹڈی کی گئی تھی جس میں سٹروک کے مریضوں کے دماغ میں سٹیم سیلز کے انجکشن لگائے گئے تھے – اس کے علاوہ حرام مغز کے چوٹ کے علاج کے لیے بھی سٹیم سیلز کے استعمال کی سٹڈی کی جاچکی ہے۔
نابینے پن کا  علاج:

سنہ 2003 سے سائنس دان قورنیہ کی بیماریوں کا سٹیم سیل سے علاج کر کے لوگوں کی بینائی لوٹا رہے ہیں – اسقاط شدہ جنین سے ریٹینا کے خلیوں کی پرتیں اتار کر بینائی کے مریضوں کے قورنیہ پر لگائی جاتی ہیں تو مریضوں کی بینائی رفتہ رفتہ لوٹ آتی ہے کیونکہ یہ سٹیم سیلز قورنیہ کے خلیوں میں تبدیل ہوکر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور یوں ایک نیا قورنیہ بن جاتا ہے – اس ضمن میں سب سے حالیہ ریسرچ 2005 میں انگلستان میں کی گئی جہاں اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے چالیس مریضوں کی بینائی بحال کی گئی – اس کے علاوہ بالغ لوگوں کے سٹیم سیلز (جو مریضوں یا ان کے لواحقین سے لیے گئے تھے) سے بھی بینائی کے مسائل حل کیے جاچکے ہیں۔

ذیا بیطس کے مریضوں کا لبلبہ:
ذیابیطس کے مریضوں میں لبلبہ میں موجود beta cells انسولین بنانا چھوڑ دیتے ہیں – حال ہی میں کچھ تجربات میں سائنس دانوں نے جنین کے سٹیم سیلز کو لبلبہ کے beta cells میں تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے – سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اگر ان خلیوں کو انسانی لبلبہ میں ٹرانسپلانٹ کیا جائے تو وہ لبلبہ کے ناکارہ خلیوں کی جگہ لے کر انسولین بنانا شروع کر دیں گے۔
ہڈیوں اور جوڑوں کا علاج، مردانہ و زنانہ بانجھ پن، زخموں کا مندمل ہو، ایڈز، دماغ اور حرام مغز کی چوٹ، کانوں کے cochlea میں بالوں کی نشو و نما،اسی  سٹیم سیل کی مدد سے خون یا جلد یا گوشت بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ خون ہر طرح کی بیماریوں کے وائرس سے پاک ہوگا۔ دوسری اہم بات یہ کہ ہر گروپ کا خون وافر مقدار میں تیار کیا جاسکے گا۔شاید ایک وقت ایسا بھی آئے کہ اس تھراپی کی مدد سے جسم کا ہر عضو دوبارہ مصنوعی طریقے سے تیار کیا جاسکے گا۔

معدوم ہوتے جانوروں کی بقا:
سٹیم سیلز کی ٹیکنالوجی کی بدولت ایسے جانوروں کی نسل بڑھانا ممکن ہوگیا ہے جن کے معدوم ہوجانے کا خطرہ ہے –

نیا جگر:
سٹیم سیلز کو انسانی جگر کے امراض کے علاج کے لیے استعمال کرنے پر بہت ریسرچ ہورہی ہے – جگر کے خلیے خود بخود تقسیم ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں اس لیے جگر کو معمولی نقصان کی تلافی از خود ہوجاتی ہے – اگر جگر کو شدید بیماری لاحق ہو جس میں بہت سے خلیے مر جائیں تو اس کی ازخود تلافی ناممکن ہوتی ہے – جگر اور لبلبے کی بیماریوں (مثلاً ذیابیطس) کے علاج کے لیے سٹیم سیل استعمال کرنے کے لیے بہت زیادہ ریسرچ کی جارہی ہے لیکن فی الحال اس قسم کا کوئی علاج عوام کے لیے میسر نہیں ہے۔

ہڈی جوڑ اور عصاب :
اتھلیٹکس کے شوقین حضرات کو کھیلوں کے دوران میں ہڈی، جوڑوں یا عضلات کی چوٹٰیں لگ جانا معمولی بات ہے – ایسے مریضوں کی اپنی ہڈیوں کے گودے سے لیے گئے سٹیم سیلز سے ان چوٹوں کے جلد علاج کے لیے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں – سٹیم سیل ٹیکنالوجی کے ذریعے گھوڑوں، کتوں اور دوسرے پالتو جانوروں کے جوڑوں اور ہڈیوں کے مسائل سے نمٹنے میں بہت مدد مل سکتی ہے-
SKAF

پاکستان میں اسٹیم سیل تھراپی
Stem Cell Therapy in Pakistan:

‎گو کہ پاکستان میں اسٹیم سیل تھراپی ابھی اتنی عام نہیں ہوئی  ہے لیکن بڑے شہروں میں اب اس تھراپی کے  سپیشلسٹ ڈاکٹرز اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ابھی یہ ایک مہنگا طریقہ علاج ہے لیکن امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
‎کراچی میں مندرجہ ذیل کلینکس یا ڈاکٹرز اسٹیم سیل تھراپی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں

Karachi:۔
1-Alkhaleej Clinic
‎الخلیج کلینکس میں آسٹیو آرتھرائٹس ، روماٹوئڈ آرتھرائٹس , گھٹنے، جوڑوں، اور کمر درد کے اسٹیم سیلس ٹریٹمنٹ کے لیئے تمام جدید ترین آلات اور لیبارٹری، اور فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی سہولت مو جود ہے۔
* Anti-aging, Neurological Treatments, Vision & Hearing
* Orthopaedic, Immune Disorders, Cancer, Diabetes
* Fertility, Heart Disease, Liver, COPD, Kidney.
*First Floor, Al-Khaleej Tower, Next to Medicare Hospital
& Jinnah Medical & Dental College, 24/ Shaheed-e-Millat Road,
Bahadurabad, Karachi. 75150.
Skin Care: 0213-4920078 �Stem Cell: 0213-4920079 �Mobile: 0333-8912355
alkhaleejclinics@gmail.com �www.alkhaleejclinics.com

2- Dr. Zubair Mirza
Dr Zubair is F.R.C.S from Royal College of Surgeons, England. He also writes regular monthly health article in the most widely circulated English magazine for ladies. He also teaches and trains other surgeons in complex treatment on a national scale. He has published numerous articles in reputed, peer-viewed journals and given many lectures.
(+92) 353-74361, 353-74371-5
(+92) 353-44201-2
info@drzubairmirza.com
FOR COMPREHENSIVE MEDICAL CARE IN THE CLIFTON, DHA AREA, CALL AT (+92) 353-74361, 353-74371-5 OR (+92) 353-44201-2 OR REQUEST AN APPOINTMENT ONLINE.

Rawalpindi:
Dr. Syed Salman Naeem Gilani
M.B;B.S, M.D (USA)
Stem Cell Consultant
Diplomate American Academy of Aesthetic Medicine
Member American Academy of Anti aging and Regenerative Medicine
Alsyed Hospital
‪1, Hill Park, GT Rd W, Morgah ‬
‪Rawalpindi, Pakistan-46000
‎‪‏0334 4367367‏‬

‪Lahore:‬
‪Doctors hospital and Medical centre‬
152-G، 1 Canal Bank Rd, Lahore 54590
04235462910
info@stemcell.com.pk

Advertisements
julia rana solicitors london

‎نوٹ:
‎مندرجہ بالا ڈاکٹرز اور کلینکس کے نام اور ایڈریس نیک نیتی کے جذبے کے تحت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔ اس علاج کے معالج سے علاج کروانے سے پہلے بہت اچھی طرح تسلی کرلیجئے کہ وہ اس شعبہ میں ماہر ہے اور سند یافتہ ہے۔ کیونکہ اس شعبے میں کافی ڈاکٹرز اور ہسپتال  سٹیم سیل تھراپی کا جھوٹا دعوی کر کے جعلسازی کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید رہنمائی  کے لئے آپ پاکستان  سٹیم سیل سوسائٹی کے فیس بک سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
‎پاکستان  سٹیم سیل سوسائٹی کا فیس بک لنک۔
Pakistan Stem cell society ( PSCS)
https://web.facebook.com/Pakistan-Stem-Cell-Society-PSCS-4…/

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply