• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلم لیگ ن کی متبادل قیا دت کیلئے شہباز شریف کا نام سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کی متبادل قیا دت کیلئے شہباز شریف کا نام سامنے آگیا

ایسے کسی فیصلہ کی صورت میں میاں نوازشریف کی ترجیح متبادل لیڈرشپ کیلئے اپنے اعتماد کا کوئی شخص خصوصاً اپنے ہی خاندان کا کوئی فرد ہو گا جس کے لیے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کا نام لیا جا رہا ہے۔

مریم نواز کا آپشن بھی موجود ہے لیکن کسی اور مقدمہ میں ان پر لٹکتی سزا کی تلوار کے باعث فی الحال اس پر غوروخوض ملتوی کر دیا گیا ہے ، پارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پہلی ترجیح کے طور پر وزیراعلیٰ شہبازشریف متبادل لیڈرشپ ہو سکتے ہیں۔

وہ اس سے قبل جنرل مشرف کے دور میں نوازشریف اور بے نظیر بھٹو کو پارٹی قیادت کیلئے نااہل قرار دینے کے بعد مسلم لیگ نون کے صدر رہ چکے ہیں اور نوازشریف کی عدالتی نااہلی کے بعد بھی ان کا نام پارٹی صدارت کیلئے آیا تھا۔

مسلم لیگ نون کی قیادت کیلئے بیگم کلثوم نواز کا آپشن بھی موجود ہے جو اپنے علاج کے ضمن میں آج کل لندن میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی لیڈرشپ سے نا اہلی کے باوجود بھی پارٹی کے حقیقی لیڈر اور رہبر نواز شریف ہی ہونگے اور ان کے سیاسی اور عوامی کردار پر اثر انداز نہیں ہوا جا سکے گا۔

مسلم لیگ نون کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف پارٹی پر اپنی گرفت قائم رکھنا چاہیں گے لہذا اس صورتحال میں بیگم کلثوم نواز بھی پارٹی لیڈرشپ کیلئے ان کی بہترین متبادل ثابت ہوں گی۔

ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ پارٹی میں اعلیٰ سطح پر اور خصوصاً قانونی معاونین سے اس حوالہ سے مشاورت ہوئی ہے اور فی الحال مریم نواز کے نام کے آپشن کو بروئے کار نہیں لایا جا رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر جانبدار قانونی اور سیاسی حلقے موجودہ صورتحال میں متبادل پارٹی لیڈرشپ کیلئے اپنے خاندان سے باہر کے کسی شخص کی پارٹی قیادت پر نامزدگی کو بھی خارج ازامکان قرار نہیں دے رہے جن کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کسی سینئر کو پارٹی صدارت پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply