افغانستان میں سلک پر لکھا قرآن پاک نمائش کیلئے پیش

افغانستان میں سلک پر لکھا گیا قرآن پاک نمائش کے لیے رکھ دیا گیا، چھ سو دس صفحات پر مشتمل اس کلام پاک کو اڑتیس کیلی گرافرز نے لکھا۔ افغانستان میں ماہ رمضان کے موقع پر سلک پیپر پر لکھے قرآن پاک کو عوام کے لیے پیش کر دیا گیا۔ اس سے پہلے ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران قرآن پاک سلک پر لکھے جاتے تھے۔ آٹھ اعشاریہ چھ کلو گرام وزنی یہ قرآن پاک افغانستان کے کاریگروں کی محنت کا ثبوت ہے۔ جنہوں نے قرآن پاک کو کیلی گرافی میں لکھنے کو مختلف تجربہ قرار دیا۔ چھ سو دس صفحات پر مشتمل قرآن پاک کو مکمل کرنے میں اڑتیس کیلی گرافرز نے حصہ لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply