• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرا مقدمہ پاکستان کی عوام لڑرہے ہیں ،لودھراں ضمنی انتخاب اس کی مثال ہے،نوازشریف

میرا مقدمہ پاکستان کی عوام لڑرہے ہیں ،لودھراں ضمنی انتخاب اس کی مثال ہے،نوازشریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقدمہ پاکستان کے عوام لڑرہے ہیں ، لودھراں ضمنی انتخاب اس کی واضح مثال ہے، لودھراں میں کامیابی میرے خلاف جھوٹے کیسز کا عوام کی جانب سے جواب ہے145۔

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی ریفرنس کتنے سال اور آتے رہیں گے مجھے صرف یہ جاننا ہے یہ کیوں آرہے ہیں؟ اس سے یقین ہونے لگتا ہے کہ ان ضمنی ریفرنسز میں کچھ نہیں ہے ان میں کچھ ہوتا تو ضمنی ریفرنسز کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہیں الزامات کو جو پہلے سے ہیں نئی شکل دے کر ضمنی ریفرنس میں دائر کیا جارہا ہے۔ اگر موجودہ ریفرنسز میں جان ہوتی اور ثبوت ہوتا تو ضمنی ریفرنسز کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں اور جنہوں نے یہ کیس نیب کو بھیجے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طریقے سے سزا ہو۔ ہمارے ساتھ احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر نواز شریف کو سزا نہ ہوئی تو ہمارے کئے کرائے پر پانی پھر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہ سارے کچھ جو یہ لوگ کررہے ہیں اس کا جواب پاکستان کے عوام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ضمنی انتخاب میں جو آپ سب نے دیکھا ہے وہ انہی چیزوں کا جواب ہے۔ جھوٹے کیسز کا جواب ہے اور احتساب کے نام پر انتقام کا عوام جواب دے رہی ہے۔ میرا مقدمہ پاکستان کے عوام لڑرہے ہیں میں ان کو سلام کرتا ہوں جو اس تندہی کے ساتھ میرا مقدمہ لڑرہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوازشریف نے کہا کہ  ووٹ کے تقدس کی مثالیں آپ دیکھ رہے ہیں عوام کا ردعمل سب پر عیاں ہوگیا ہے جس نے دو مرتبہ ملک کے اندر مارشل لاء لگایا اور ججز کو گرفتار کیا اس پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی جارہی اور نہ ان کو بلایا جارہا ہے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کے لئے کام کیا سارا زور ان پر ہے اور ہم آج سب سے بڑے مجرم بن گئے ہیں۔ کیا ان کے مشرف تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں؟ یہ دوہرا معیار کیوں ہے ہم اس ملک کو صحیح جانب لیکر جائیں نیء میثاق جمہوریت کی اب ضرورت نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply