اگربتی کا دھواں سگریٹ سے زیادہ مضر

اگر بتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھویں کے مقابلے میں زیادہ دیر کے بعد ہوا میں تحلیل ہوتا ہے اور دھویں میں ٹاکسنز کی موجودگی انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خدشات درپیش آ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگربتی کا دھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگربتی میں تیز خوشبو کیلئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply