عاصمہ جہانگیر کو سلام۔۔مشتاق علی شان

 کراچی (پ ر ) “نیشنل ٹریڈیونین فیڈریشن “(NTUF)کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور،”ہوم بیسڈ وومن ورکرز(HBWWF )کی مرکزی جنرل سیکرٹری زہراخان، ” پورہیت مزاحمت”کے رہنما نثار لغاری،” ورکرز رائٹس موومنٹ “کے رہنما گل رحمن اور” انقلابی آدرش فورم کراچی “کے رہنما شبیر آزادنے عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت سے ملک کے عوام جمہوری تحریک، انسانی حقوق کی تابناک مشعل اور آمریت و مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ایک ایسی توانا آواز سے محروم ہو گئے ہیں جو نصف صدی سے روشنی کا استعارہ اور جدوجہد کا آوازہ بن کر گونجتی رہی.

Advertisements
julia rana solicitors london

انھوں نے مزید کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے جمہوریت، انسانی حقوق، مذہبی انتہا پسندی اور قوموں پر جبر کے خلاف جدوجہد کرنے والی قوتیں ایک طاقتور ساتھی سے محروم ہو گئی ہیں. وہ ایک ایسے وقت میں جدوجہد کرنے والے ہمکاروں سے رخصت ہوئیں جب جمہوری اور انسانی اقدار کی بالادستی کے لیے بپا معرکہ زوروں پر ہےجس میں ان کا غیرمتزلزل عزم اور اٹل ارادے نئی توانائی بخش رہے تھے. عاصمہ جہانگیر کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے. ان کی انتھک، بہادرانہ اور ناقابل شکست جدوجہد کو مزاحمت کے استعارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی رہے گی.

Facebook Comments

مشتاق علی شان
کامریڈ مشتاق علی شان مارکس کی ان تعلیمات کو بھولے نہیں جو آج بھی پسماندہ طبقات کیلیے باعث نجات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply