• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن نےعمران خان کو لودھراں جلسے میں خطاب سے روک دیا

الیکشن کمیشن نےعمران خان کو لودھراں جلسے میں خطاب سے روک دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمراں خان کو لودھراں جلسے میں خطاب کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے لودھراں جلسے میں خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جلسے سے خطاب نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا‘ ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور علی ترین کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم‘ وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ کسی بھی حلقے میں جاری الیکشن کمپئین کے دوران وہاں کا دورہ نہیں کرسکتے ۔ یاد رہے کہ این اے154میں12فروری کو ضمنی انتخابات ہورہےہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحریک انصاف نے اس ضمنی انتخاب کے سلسلے میں آج شام ایک جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی سربراہ عمران خان کا خطاب طے تھا۔ جلسے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے حامی اور ووٹرز کثیر تعداد میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply