بیوی کو فوری طور پر خوش کرنے کے دس طریقے

میاں بیوی کارشتہ اتنا مقدس ہوتاہے کہ اس میں ناراضگی اورلڑائی کی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔لیکن ساتھ رہتے رہتے اگر کبھی لڑائی جھگڑا ہو بھی جائے تو  فوری طور پر بیوی کومنا لینا ہی عقل مند شوہر کی نشانی ہوتی ہے۔

آپ کی بیوی آپ کے گھراوربچوں کی نگراںہوتی ہے اسی لئے اسے خوش رکھنا ضروری اورآپ کی ذمہ داری بھی ہے۔اگرآپ کی بیوی آپ سے اکثروبیشتر ناراض رہتی ہے تو ان ٹپس کوآزما کر دیکھیں۔

۔کھانے کی تعریف کریں

آ پ کی بیوی آپ کیلئے جوکچھ بھی بنائے آپ کواس کی تعریف کرنی چاہئے ۔کھانے کھاکراگرآپ اس کی تعریف کردیں تو یہ اس کے لئے خوشی کاباعث ہوتاہے۔شدیدگرمی ہویاسردی جب وہ آپ کے لئے محبت سے کھانا بناتی ہے تو آپ کابھی فرض ہے کہ سچے دل سے تعریف کریں۔

نمک کم ہے یا مرچی تیز ہے توبھی بیوی کی خوشی کی خاطر برداشت کرنے میں کیا حرج ہے۔

۲۔بیوی کی کاوشوں کو سراہیں

بیوی گھرمیں رہ کرساراسارادن بچوں اورگھرکی دیکھ بھال اورگھرمیںرہنے والے تمام افراد کاخیال رکھتی ہے ۔اسی لئے اس کااتناحق تو بنتاہے کہ آپ اسکی محنتوں کے بدلے اسے سراہیں ۔شوہرکی طرف سے سراہے جانے پربیوی دن بھرکی تھکن بھول جاتی ہے۔بیوی سے دومیٹھے بول آپ کی زندگی میں مٹھاس بھرسکتی ہے۔

۳۔سرپرائز گفٹ

biwi ke liye gift

سرپرائز تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں ۔برتھ ڈے ،شادی کی سالگرہ اوردیگرخاص دن یاد رکھیں۔اس کی پسند اورضرورت کے مطابق گفٹ کا انتخاب کریں اورخوبصورت سرپرائز کے ساتھ اسے وش کریں۔ضروری نہیں کہ کوئی بہت مہنگا یا ہزاروں روپے کا تحفہ دیں بس اس کی پسند کی کوئی بھی چیز چاہے وہ کھانے کی ہی کیوں نہ ہواس کے لئے لے جائیں۔

۴۔آؤٹنگ پرلے کرجائیں

ہرعورت شوہرکے ساتھ باہرگھومناپھرناچاہتی ہے۔مصروفیت کتنی بھی ہوں لیکن اس کے لئے وقت نکالیں ۔کچھ نہیں تو قریبی پارک ہی لے جائیں،آئسکریم کھلائیں۔عزیز اقرباء جن سے مل آپکی بیوی خوش ہوتی ہے ان کے گھرلے جائیں۔

لانگ ڈرائیو پرجائیں تاکہ وہ بھی دن بھرکی مصروفیات سے آزاد ہوکرآپ کے ساتھ یادگار لمحات گزار سکے۔

۵۔شاپنگ کرائیں

شاپنگ کرناہرعورت کوپسند ہوتاہے۔اسی لئے جب بھی موقع ملے اورآپ کی جیب اجازت دے تو بیوی کواس کی خواہش کے مطابق شاپنگ کروائیں ۔نئے کپڑے اورجیولری دلوائیں اورانھیں اس بات کااحساس دلائیں کہ وہ آپ کے لئے اہم ہیں۔

۶۔پھولوں کا تحفہ دیں

پھول ہرعورت کی کمزوری ہوتے ہیں۔گھرواپس جاتے ہوئے اگرآپ اپنی بیوی کیلئے پھول لے کرجاتے ہیں تو وہ آپ کے اس عمل سے
بے حد خوش ہوجاتی ہے۔

آپ کی تھوڑی سی محنت آپ کی بیوی کے دل میں آپ کی محبت مزید بڑھاسکتی ہے۔اگرآپ چاہیں تو پھولوں میں موجود خوشبوآپ کی زندگی کابھی حصہ بن سکتی ہے ۔

۷۔ڈنرآپ کی طرف سے

biwi ke liye cooking

روز آپ کی بیوی آپ کے لئے محنت کرتی ہے لیکن اگرآ پ اسے فوری طورپرخوش کرن اچاہتے ہیں تو اسے رات کاکھانابنانے سے منع کردیں اورڈنرپرلے جائیں یاپھرکچھ بھی اس کی پسند کا گھر پر خود بنائیں۔

آپ کے اس عمل سے وہ خوش بھی ہوگی اورآپ مطمئن بھی۔تھوڑے پیسے تو جائیں گے لیکن اس سے زندگی میں جوسکون حاصل ہو گاوہ کہیں زیادہ ہوگا۔

۸۔مووی پرلے کرجائیں

سینما کا دور واپس لوٹ آیا ہے اورمعیاری فلمیں بنتی نظرآرہی ہیں۔آپ بھی اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سینما جائیں یقینا وہ خوش ہوگی ۔ اس کے ساتھ اچھا وقت گزاریں ہر لمحہ کوجینے کی کوشش کریں تاکہ کل آپ ان لمحات کو یاد کرسکیں۔

آپ کااپنی بیوی کے لئے کیا گیا ایک عمل صرف اسی وقت پر نہیں بلکہ ساری زندگی پراثرانداز ہوتا ہے۔

۹۔کوالٹی ٹائم دیں

جب دن بھر بیوی کام کرتے کرتے تھک جاتی ہے تو وہ چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہرسے دن بھرکی ساری باتیں شیئرکرے لیکن اکثرمرد حضرات گھر آکر کھانا کھاکر سوجاتے ہیں۔کوشش کریں کہ سونے سے پہلے اچھے دوست کی طرح اپنی بیوی کووقت دیں اسکی باتیں اسکے مسائل سنیں اورانھیں حل کرنے کے لئے تجاویز دیں۔

۱۰۔ہمدرد بنیں

شادی کے بعد عورت کو شوہر کی صورت میں اچھا دوست مل جاتاہے۔اسی لئے ہرشوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کے دکھ درد میں اسکا ساتھ دے اس کے غم اور پریشانی دور کرنے والا بنے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شوہر کا ساتھ عورت کے لئے بڑی نعمت ہے۔بیوی پرتنقید کرنے کے بجائے آپ اس کے ہمدرد بن جائیں کیونکہ باقی باتیں اپنی جگہ لیکن صرف شوہر کا پیار بھرا ساتھ اور رویہ ہی اپنی بیوی کوخوش کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply