موسم گرما کے تسکین بخش مشروبات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، ایسے میں صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔

گرمی کی شدت سے پسینہ آنے کے باعث جسم میں نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے اور گلوکوز کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے جبکہ نظام ہضم کے درست طور پر کام نہ کرنے سے معدے کے مسائل بھی سامنے آنے لگتے ہیں۔

موسم گرما میں ٹھنڈی غذاؤں کے ساتھ پانی اور جسم کو تسکین دینے والے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

لیمو پانی:

لیمو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں فائبر اور کاربوہائیڈریٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیمو پانی جسم کو ترو تازگی اور توانائی بخشتا ہے۔ یہ جلد کو رونق بخشنے سے لے کر نظام ہضم کی بہتری، نزلہ زکام سے تحفظ اور گرمی میں موڈ کو خوشگوار رکھنے کے لیے بھی مفید ہے۔

لسی اور چھاچھ:

دہی میں معدنی طاقت موجود ہوتی ہے۔اس میں پروٹین، کیلشیئم، وٹامن اے، بی، سی اور ای ہوتا ہے جو جسم میں تھکاوٹ، کمزوری اور نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔

گرمیوں میں نمکین چھاچھ یا ٹھنڈی میٹھی لسی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی دور ہوجاتی ہے اور یہ گرمی کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ستو کا شربت:

ستو کا شربت موسم گرما میں فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں فائبر موجود ہوتا ہے جو قبض کی شکایت اور پیٹ درد یا خرابی میں مفید ہے، ساتھ ہی اس میں جسم میں پانی کو کمی پوری کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔

گنے کا جوس:

گرمی کی سب سے بڑی سوغات گنے کا جوس ہے، جس میں گلوکوز سے لے کر کاربوہائیڈریٹ، میگنیشیئم اور کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گرمی میں جب جسم نڈھال ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں ٹھنڈا ٹھنڈا گنے کا جوس انتہائی فرحت بخش ہوتا ہے۔ گنے کا جوس یرقان کے مرض کے خاتمے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply