• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب کل موچی گیٹ میں ملے گا’

‘مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب کل موچی گیٹ میں ملے گا’

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے حکومتی اداروں کا تمسخر اڑایا، تاہم مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب کل موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے۔

لاہورکے بادامی باغ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ‘نواز شریف ہم پر کرپشن کے الزام لگاتے تھے اور مشرف دور میں بھی ہمیں کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تھا،  لیکن اب عدالت کہتی ہے کہ ان کا پورا ٹبر ہی چور ہے’۔

انہوں نے کہا ‘میاں صاحب نے کہا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے مانیں گے اور اب خود اس پر تنقید کر رہے ہیں، شریف برادران حکومتی اداروں کا تمسخر اڑایا ہے’۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کرلیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کو للکارتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب سن لیں لاہور کے وارث آگئے ہیں اور انہیں مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پیپلز پارٹی پاکستانی کشمیر کی تقسیم کی حامی نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply