عشق بالرضا (نظم)۔سید محمد زاہد

مورتیوں کے حسن کی تپش سے
جنس عبادت کی لو میں گھلتی ہے۔
دیویوں کے تن بدن سے،
معبد خال و خط ادھار لیتے ہیں۔
مردانہ وجاہت کے سوتے
دیوتاؤں کے حسن کے بیان سے پھوٹتے ہیں
انگلیاں کاٹنے والیاں
اوتاروں کو ورغلانے والیاں
داستانوں کو رمز عشق عطا کرتی ہیں۔
رادھا کی جدائی کا دکھ
گوپیوں کی لیلا میں ڈھل کر امر ہو جاتا ہے۔
حسن و عشق کی کہانیاں
بدن سے بدن کے ملاپ کی تحریر ہیں۔
تن پرستوں کی سوچ
ادب کے دامن میں رنگ بھرتی ہے۔
مجازی ہے دو دلوں کا وصال
جسم عور سے محبوب کا اتصال
عشقِ حقیقی کی منازل میں
روح کےساتھ
جسم کی تلاوت بھی کی جاتی ہے۔۔
ہیر رانجھا، مرزا صاحباں کے
بدنی عشق اگر زندہ ہیں، تو
بالغ اجسام کے بالرضا عشق کو
پاپ کے ترازو میں کیوں تولا جاتا ہے؟

Facebook Comments

Syed Mohammad Zahid
Dr Syed Mohammad Zahid is an Urdu columnist, blogger, and fiction writer. Most of his work focuses on current issues, the politics of religion, sex, and power. He is a practicing medical doctor.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply