سو لفظوں کی کہانی ، ایمانداری۔۔مدثر ظفر

ملک صاحب نے بڑے پیٹ والا لفافہ فائل پر رکھا ۔
چند گرام کے نوٹوں سے فائل کا وزن منوں ٹنوں میں کر دیا ۔
کلرک نے احتیاط سے لفافہ جیب میں رکھا ۔
ملک صاحب بولے ۔
قبلہ گن تو لیجیے ۔۔
کلرک نے اگلدان میں پان کی پیک سے بھرا منہ خالی کیا اور کتھے سے کالے ہو رہے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے معترفانہ لہجے میں بولا ۔
کیسی بات کرتے ہیں ملک صاحب ایک عرصہ ہوا آپ سے معاملہ کرتے ، ہم تو آنکھیں بند کر کے آپ کی ایمانداری کی گواہی دے سکتے ہیں ۔
اور کمرہ دونوں کے قہقہوں سے گونجنے لگا !!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply