• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انٹرنیٹ گیم نے نوجوان بچے کی جان لے لی، سر پر گولی لگ گئی، یہ گیم بلیو وہیل نہیں بلکہ کوئی اور ہے

انٹرنیٹ گیم نے نوجوان بچے کی جان لے لی، سر پر گولی لگ گئی، یہ گیم بلیو وہیل نہیں بلکہ کوئی اور ہے

نیویارک(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل آن لائن گیم بلیو وہیل نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیااور میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ممالک میں اس گیم نے متعدد افراد کی جان لی۔ ابھی بلیو وہیل کا خوف پوری طرح ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور ایسی گیم سامنے آ گئی ہے جو نوجوان افراد کی جان کے لئے خطرہ ثابت ہونے لگی ہے۔ امریکی شہر ممفیس میں اس گیم کے سبب پہلے قتل کا واقعہ بھی سامنے آگیا ہے۔
ویب سائٹ WRAL.COMکے مطابق اس گیم کا نام ’نو لیکن چیلنج (No Lackin’ Chanllenge) ‘ ہے جسے کھیلنے والوں کو کئی طرح کی ہدایات دی جاتی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہوتی ہے کہ وہ اپنے حریف کے پاس جا کر کسی ہتھیار کا رخ اس کی جانب کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ نوجوان شرمن لیک لینڈ بھی یہ گیم کھیل رہا تھا لیکن اس نے پستول کا رُخ اپنے مخالف کی جانب کرنے کے بعد گولی بھی چلادی۔ اس کا نشانہ بننے والا 17 سالہ لڑکا ایک انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھ کر گیم کھیل رہا تھا اور گولی اس کے سر میں لگی۔ گولی چلانے والے نوجوان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ رویے، غیر قانونی طو رپر ہتھیار رکھنے اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply