سنگاپور نے کورونا وائرس ریپڈ کٹ دریافت کر لی

سنگاپور: سنگاپور کی مقامی کمپنی نے کورونا وائرس ریپڈ کٹ دریافت کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیار کی گئی ریپڈ کٹ 10 منٹ میں انفیکشن کی تشخیص کر سکتی ہے اور اس کٹ سے 95 فیصد رزلٹ صیح آ سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سنگاپور میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سنگاپور میں متاثرہ افراد کی تعداد 879 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس جنگ کو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، قربانیاں دے کر کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسٹرلائزیشن کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply