اقوام کی تاریخ میں کچھ ایسے لمحے کچھ ایسے دن آتے ہیں جو تاریخ کا دھارا بدلنے والے ہوتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں کسی جارح کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم اور معاہدہ۔۔ دنیا بدل رہی ہے اور اب مزید تیزی سے بدلے گی ۔۔مسلمانوں میں ایک معاشی قوت اور دوسری فوجی قوت جن کا ملنا مُسلمانوں کے لئے خیر کا باعث ہوگا یہ وہ پہلا قدم ہے جس کے بعد امت کے جسد واحد ہونے کا عمل پھر سے شروع ہوگا ایک صدی سے زائد کے عرصے میں ہمیں بکھیرا گیا کاٹا گیا نیشنلزم کے نام پر نسل اور مسلک کے نام پر ہر طرح سے ہمیں ایک ایک کرکے مارا گیا نچوڑا گیا ذلیل کیا گیا ۔میرے نزدیک مودی اور یاہو ایسے کردار ہیں جنھوں نے ہمیں سر جوڑنے پر مجبور کیاامید ہے اس معاہدے میں ترکی اور دیگر خلیجی ممالک بھی شامل ہوتے جائیں گے قوت اور معاش کا یہ امتزاج انشاللہ صدیوں سے مار کھانے والے مسلمانان کے لئے نہ صرف خیر کا باعث ہوگا بلکہ ہمارے گم کردہ تہزیب روایات ایک بار پھر بنی نوع انسان کو اس مقصد کی طرف واپس لیکر آئے گی جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا تھا اللہ تعالی ہمیں فتنہ فساد اور دیگر اور دشمنوں کی سازشوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے جتنا بڑا یہ عمل ہے یاد رہے کہ سازشوں کے ذریعے جوابی وار بھی اتنا ہی بڑا ہوگا اس لئے پہلے سے کہیں زیادہ چوکنا بھی رہنا ہے اور بصیرت کے ساتھ انتہائی گہرائی کے ساتھ امت کے زرخیز ذہنوں کو اکھٹا کرکے ایسی حکمت عملی تیار کرنا ہوگی جو دشمنوں کو ہمیشہ سرپرائز دے اور پورا پورا جواب دے
ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرے لئے اس سے بڑھ کر کوئی اور شرف نہیں ہو سکتا کہ ہم ہماری فوج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا اس سے بڑھ کہ دنیا و آخرت میں سعادت نہیں ہو سکتی ۔۔یہ بہت بڑا شرف ہے رات کی آنکھیں بھیگی ہوئی ہیں شکر سے عجز سے میرےاجداد نے ملک بنایا تھا تو کہا تھا پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ آج سعودیہ کے جھنڈے کے ساتھ پاکستان جھنڈا لہراتے دیکھ کر سمجھ آگئی کے پاکستان کا اصل مطلب اور مقصد کیا تھا یہ 27رمضان المبارک کو کیوں وجود میں آیا تھا
علامہ اقبال نے کیا خوب کہا تھا
دنیا کو ہے پھر معرکۂ رُوح و بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درِندوں کو اُبھارا
اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسا
اِبلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا
تقدیرِ اُمَم کیا ہے، کوئی کہہ نہیں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں