مرد کس طرح کی عورتوں سے پیار کرتے ہیں؟

مرد کس طرح کی عورتوں سے پیار کرتے ہیں؟ ایک کتاب جس نے لڑکیوں میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اس میں کیا مشورے دئیے گئے؟ آپ بھی جانیے

معروف امریکی مصنفہ شیری ایگروف خواتین کو مردوں کے دل میں جگہ بنانے کے مشوروں پر مبنی دو کتابیں پہلے بھی لکھ چکی ہیں جو بیسٹ سیلر رہیں۔ اب انہوں نے اسی موضوع پر ایک تیسری کتاب لکھ ڈالی ہے اور اس کتاب نے بھی لڑکیوں میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس کتاب کا نام ’Why Men Love Bitches: From Doormat to Dream girl‘ ہے جس میں شیری نے بتایا ہے کہ مرد ایسی خواتین کو پیار کرتے ہیں جو بااختیار ہوں، اپنی ذات کی پروا کرتی ہوں اور اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا جانتی ہوں۔

شیری نے کتاب میں لکھا ہے کہ عام طور پر خواتین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شرمائی لجائی، نازک اندام اور ہر بات پر ہاں میں ہاں ملانے والی ہوں گی اور اکثر خواتین ایسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ مرد ایسی خواتین کو کم ہی محبت کرتے ہیں۔ میں نے اپنی تیسری کتاب کے لیے سینکڑوں مردوں سے سوالات کیے، ان مردوں میں امیر، غریب، جوان، بوڑھے، شادی شدہ، غیر شادی شدہ ہر طرح کے مرد شامل تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شیری لکھتی ہے کہ ان مردوں کے جوابات کا تجزیہ کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ مرد کی محبت پانے کے حوالے سے اکثر خواتین کی سوچ غلط ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ بہت اچھی اور گھریلو قسم کی خواتین بن کر مرد کی محبت جیت سکتی ہیں لیکن یہ خیال غلط ہے۔ ان مردوں سے بات کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وہ لمحہ جب کوئی عورت اپنی ذات کے لیے کھڑی ہوتی ہے، اسی لمحے مرد کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ اس عورت کے ساتھ محبت کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”مرد کس طرح کی عورتوں سے پیار کرتے ہیں؟

Leave a Reply