• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کے دور کی واپسی،خوشخبریوں کا دور بھی لوٹ آیا

نواز شریف کے دور کی واپسی،خوشخبریوں کا دور بھی لوٹ آیا

سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور کی واپسی کے ساتھ ہی خوشخبریوں کا دور لوٹ آیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے خلوص کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان کو ملنے والے اعزاز کو یادگار قرار دیا اور ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک شخص جیل میں بیٹھ کر ٹویٹس کے ذریعے دنیا ہلانے کا خواب دیکھ رہا ہے، لیکن اب دنیا بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، آج اس کی اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے اور سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کی دھاک بٹھا دی ہے۔
سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کیا گیا اور پچیس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں متاثرین کی بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلے بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے لگتے تھے مگر اب چھوٹے شہروں میں بھی یہ سہولت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں فی الحال 33 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، مزید 65 بسیں شامل کی جائیں گی،
جبکہ خواتین، بزرگوں اور طلبہ کے لیے کرایہ بالکل مفت ہوگا۔

julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لاکھوں ووٹ دینے کا احسان سرگودھا والے کبھی نہیں بھلا سکتے۔
میانوالی میں الیکٹرک بسوں پر عوام خوش ہیں، اور سرگودھا میں بھی پہلی بار سرکاری ٹرانسپورٹ شروع کی جا رہی ہے جس کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply