• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا

سلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  کی سربراہی میں مردان میں زیادتی کا شکار ہونے والی ننھی اسما قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کوہاٹ میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی عاصمہ قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی کےاور آرپی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوہاٹ میں بچی کو قتل کرکے بندہ بھاگ گیا، کے پی کے پولیس کیا کررہی ہے؟،لوگوں کو ہراساں کررہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف جسٹس نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحقیقات کا کوئی میکنزم نہیں، بتایا جائے کہ ملزم بیرون ملک کیسے فرار ہوا؟ کے  پی کے پولیس میں صلاحیت نہیں،چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا ملزم کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے؟۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply