سرگودھا انسداد دہشتگری کی عدالت نے میانوالی جوڈیشل حملہ کیس میں ملزم اسماعیل کو 25سال قید بامشقت کی سزا سنا دی اس کے علاوہ احمد خان بھچر ،احمد چٹھہ،رانا بلال اعجاز سمیت پچاس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تھانہ میانوالی سٹی میں درج مقدمہ کی سماعت میں آج پولیس نے اسماعیل کو پیش کیا جس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسماعیل کو پچیس سال قید کی سزا سنا دی ۔ اس سے پہلے انسداد دہشتگری کی عدالت نے احمد بھچر ،رانا اعجاز ،احمد چٹھہ سمیت پچاس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور انھیں فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ان کو اشتہاری قرار دے دیا اور پولیس کو ہدایات جاری کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں