قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی، وزیراعظم شہباز شریف سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی، وزیراعظم کی ہدایت پر قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرکے بھجوائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کی جگہ خالی چھوڑی گئی ہے، وزیراعظم سمری پر تاریخ درج کرکے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے پابند ہوں گے، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی 48 گھنٹوں میں از خود تحلیل ہوجائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ 10 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرکے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج (بدھ کو) صدر کو بھجوادوں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض آج نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کریں گے، دونوں جانب سے تین تین نام پیش کئے جائیں گے، جس کے بعد حتمی نام کا اعلان ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply