• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کابل میں ملٹری اکیڈمی پرحملہ،5اہلکار ہلاک،3حملہ آور مارے گئے

کابل میں ملٹری اکیڈمی پرحملہ،5اہلکار ہلاک،3حملہ آور مارے گئے

پیر کو افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا،ملٹری اکیڈمی دھماکوں اور شدید فائرنگ سے گونج اُٹھی،کابل میں واقع ملٹری اکیڈمی پر 5دہشتگردوں نے بھارتی ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ،سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3حملہ آوروں کو مار گرایا جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں ایک حملہ آور اب بھی موجود ہے جس سےمقابلہ جاری ہے ،کارروائی میں 5سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ 10زخمی ہوئے۔

اُدھر روئٹرز کے مطابق ،ایک حملہ آور نے اکیڈمی میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اُڑالیاجبکہ 2حملہ آور فورسز سے مقابلے میں مارے گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل سیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2ہفتے کے دوران کابل میں ہوٹل اور ایمبولینس پر دھماکوں میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں متعدد غیر ملکی بھی شامل تھے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *