کابل میں خودکش حملے میں 95افراد ہلاک ،150سے زائد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ چکی ہے جبکہ  150 سے زائد زخمی ہیں ۔افغان وزرات داخلہ نےدھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارت خانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔

افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔ تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 95 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 150 زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سی این این کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply