• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں گرفتار کئی شہزادے اور وزراء ڈیل کے بعد رہا

سعودی عرب میں گرفتار کئی شہزادے اور وزراء ڈیل کے بعد رہا

ریاض:سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کئی شہزادوں اور وزرا ءکو کروڑو  ڈالرز کی ڈیل کے بعد رہائی مل گئی۔

سعودی عرب میں کرپشن پر گرفتاریاں اور کروڑوں ڈالرز کی ڈیل کے بعد رہائی کا عمل جاری ہے،معاہدہ کرنےوالوں میں ایم  بی سی ٹی وی کے ہیڈ  شہزادہ ولید الابراہیم سرفہرست ہیں جبکہ ڈیل کرنے والوں میں شاہی عدالت کے سابق چیف خالد التويجری بھی شامل ہیں ۔

دنیا کی امرین ترین شخصیات میں شامل شہزادہ الولید بن طلال بھی کرپشن الزامات کی زد میں ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ثابت ہوجائیں گے اور کچھ ہی دنوں میں رہا کردیئے جائیں گےتاہم الولید بن طلال نے سعودی حکام سے پیسوں کی ڈیل سے انکار کردیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق جن افراد کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکا وہ جیل منتقل کر دیئے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب ریاض کا ہوٹل رٹز کارلٹن جسے قید خانے میں بدل دیا گیا تھا ،ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply