امریکی اب صحافتی اُصولوں سے مطمئن نہیں ، گیلپ سروے

 امریکا  میں ایک تازہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ امریکیوں کی لگ بھگ نصف تعداد یہ سمجھتی ہے کہ ملک میں نیوز میڈیا کے بڑے ادارے رپورٹنگ میں گمراہ کن اور غلط بیانی پر مشتمل انداز اپنا کر لوگوں کو مخصوص سوچ کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ سروے رپورٹ گیلپ اور نائٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں میڈیا پر اعتماد حیران کن حد تک نچلی سطح پر دکھایا گیا ہے، جہاں کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ دھوکا دہی کا یہ عمل کسی مقصد کو بڑھاوا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔سروے میں اس سوال پر کہ آیا وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ خبروں کے قومی ادارے گمراہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے؟ 50 فی صد لوگوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل صرف 25 فی صد لوگوں نے اس بات سے اتفاق کیا۔اسی طرح اس سروے رپورٹ میں 52 فی صد لوگوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ قومی خبریں دینے والے ادارے قارئین، ناظرین یا سامعین کے بہترین مفادات کی پرواہ کرتے ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے میں حصہ لینے والے 23 فی صد لوگ یقین رکھتے ہیں کہ صحافی عوام کے بہتر مفاد کا خیال رکھتے ہیں۔گیلپ کی مشیر سارا فیونی نے کہا ہے کہ سروے رپورٹ خاصی حیران کن تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج سے صحافت کی بنیادوں اور کام کے بارے میں انتہائی بد اعتمادی اور برے تاثر کا پتا چلتا ہے۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جب کوئی معاملہ ایسا ہو جس میں رپورٹنگ عوام پر اثر انداز ہو سکتی ہو تو صحافی کو شفاف، درست اور چھوٹی سے چھوٹی معلومات تک پہنچنا چاہیے۔ نائٹ فاؤنڈیشن میں میڈیا اور جمہوریت کے سینئر ڈائریکٹر جان سینڈز کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ امریکی یہ سوچتے ہیں کہ دراصل خبروں کے قومی ادارے اپنی رپورٹنگ کے نتیجے میں معاشرے پر اس کے مجموعی اثرات کی پرواہ کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سروے سے پتا چلتا ہے کہ 61 فی صد امریکی سمجھتے ہیں کہ ان عوامل کے نتیجے میں باخبر رہنے کا عمل مشکل تر ہو تا جا رہا ہے جب کہ 37 فی صد کے خیال میں باخبر رہنا آسان ہو گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply