• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

بھارتی فلم پدماوت میں ہندوؤں نہیں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

ممبئی : بھارت میں تاریخ کے موضوع پرریلیز ہونے والی نئی فلم پدماوت میں ہندوؤں کے بجائے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، مسلم حکمران کو ولن بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند جس بات پر احتجاج کر رہے تھے، وہ بات ہی غلط ثابت ہوگئی، بالی وُوڈ کی فلم پدماوت کی کہانی کا رخ کچھ اور ہی نکلا۔ فلم میں ہندوؤں نہیں بلکہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے

ممبئی : بھارت میں تاریخ کے موضوع پرریلیز ہونے والی نئی فلم پدماوت میں ہندوؤں کے بجائے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، مسلم حکمران کو ولن بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند جس بات پر احتجاج کر رہے تھے، وہ بات ہی غلط ثابت ہوگئی، بالی وُوڈ کی فلم پدماوت کی کہانی کا رخ کچھ اور ہی نکلا۔ فلم میں ہندوؤں نہیں بلکہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

فلم میں عظیم مسلمان حکمراں علاء الدین خلجی کو ولن کے کردار میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، پدماوت میں برصغیر کی تاریخ مسخ کرتے ہوئے حقیقی حکمران کی تذلیل کی گئی۔

ہندو انتہا پسند رانی پدمنی کے کردار کو پیش کیے جانے پر آگ بگولہ تھے لیکن فلم میں کیا تھا وہ ریلیز کے بعد معلوم ہوا، سنجے لیلا بھنسالی نے کمال مہارت سے مسخ شُدہ تاریخ کو پردے پر دکھایا۔برِصغیر میں ہندو مسلم تعلقات کی بنیاد رکھنے والے تاریخی حکمران سلطان علاؤالدین خلجی کو ولن بنا ڈالا۔ فلم کی ریلیز پراحتجاج تو مسلمانوں کو کرنا چاہیے تھا؟ ہندوستان میں راجپوت برادری جس کردار کے لیےسراپا احتجاج تھی ۔

اس افسانوی اورغیر حقیقی ’پدماوتی‘ کو فلم میں ہیروئن دکھایا گیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ کہ فلم کی پاکستان میں بھی نمائش جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل پاکستان میں ’’ ورنہ ‘‘ اور ’’ مالک ‘‘ جیسی پاکستانی فلموں پر پابندی لگائی گئی تواب سینسر بورڈ کو ’پدماوت‘ کی کہانی پرکیوں نہیں اعتراض نہیں ہوا؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply