• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لڑکیاں شادی کے لیے کن مردوں کو منتخب کرتی ہیں؟ تحقیق

لڑکیاں شادی کے لیے کن مردوں کو منتخب کرتی ہیں؟ تحقیق

لندن: برطانوی ماہرین کی انتہائی اہم اور دلچسپ تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ خواتین مستقبل میں اپنا شریک حیات اُسے منتخب کرتی ہیں جس کی عادات اور شکل والد یا بھائی سے مماثلث رکھتی ہو۔

یہ بحث طویل عرصے سے جاری تھی کہ آخر خواتین کن لوگوں پر اعتماد کر کے انہیں شریک حیات بنانے کے لیے راضی ہوتی ہیں؟ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے برطانوی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے،  نتائج شائع کر کے اہم مسئلے کو حل کردیا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

نارتھمبریا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ’عام طور پر لڑکیاں شادی کے لیے اُن لڑکوں کو منتخب کرتی ہیں جن کی شکل، عادات اور رہن سہن والد، بھائی یا کسی رشتے دار سے ملتا جلتا ہو‘۔ڈاکٹر تمسین کا کہنا ہے کہ ’ہم نے تحقیق کے دوران 32 خواتین سے سوال کیا گیا کہ انہوں نےشریک حیات منتخب کرتے وقت  کون سی باتوں کو ملحوظ خاطر رکھا ؟ تو اُن کا جواب تھا کہ ایسے لڑکے جن کی عادات والد سے ملتی ہیں وہ ہمارے لیے قابل اعتبار ہیں‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے جن خواتین سے معلومات لیں اُن سے بھائی اور شوہر کی تصاویر بھی منگوائیں جسے دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ لڑکیاں اپنے بھائی کی مشابہہ صورت والے لڑکے کو پسند کرتی ہیں‘۔مطالعے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’جذبہ خیر سگالی اور نرم دل افراد بھی خواتین کو متاثر کر سکتے ہیں تاہم 27 فیصد ایسے بھی معاملات سامنے آئے کہ یہ شادیاں زیادہ کامیاب نہیں رہ سکیں‘۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply