(مکالمہ نمائندہ خصوصی)سرگودھا کے نواحی علاقے 103شمالی میں جائیداد کے تنازعہ پرچچا نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل اور تین بھتیجیوں کو شدید زخمی کردیا

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں میں جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر مشتعل ہوکر چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر تیز دھار آلے کے ساتھ اپنے سگے بھائی کے گھر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 50 سالہ قمر بتول بھابھی 21سالہ الشبہ اور 15سالہ مریم موقع پر جابحق ہوگئیں جبکہ 19سالہ مافیاں 22سالہ نمرا اور 17 زینب شدید زخمی ہوگئیں
تھانہ سلانوالی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا جہاں تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں