آسان اور بنا اڑچن بات کرتا ہوں۔
مثلاً اگر میں آپ دوستوں سے کہوں کہ بندہ اپنے آئی-ٹی کے شعبہ بارے کچھ دعوتِ تربیت دینا چاہتا ہے تو یقین مانیے یہ کام میرے لیے آسان نہیں ہو گا۔ ایک وجہ تو یہ کہ آپ غلط سوال غلط پلیٹ فارم پہ پوچھ رہے ہیں۔ دوسرا آپ حیران مت ہوں کیوں کہ ٹیکنیکل فورمز کے سوالات آپ کو ٹیکنیکل پروفیشنلز سے پوچھنے کے لیے Linkedin جیسے دیگر پروفیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ جانا ہو گا جو ایپ سٹور میں ڈاؤن لوڈ شدہ دنیا کی دوسری بڑی ایپ ہے۔ جیسے فرض کر لیجئے کہ آپ ایمازان یا کسی آن لائن سیلنگ سے منسلک ایک ورچوئیل اسسٹنٹ ہیں یا ٹیکس اکاؤنٹنٹ، ویب ڈیویلپر، سافٹ وئیر ٹیسٹر یا پھر ایک عامی کمپیوٹر ٹیکنیشن ہیں تو ذرا بتائیے کہ آپ خود کو کیسے مارکیٹ کریں گے؟ ایک لمحے کو مان لیجئے کہ آپ ایک ویب سائٹ ڈیویلپر ہیں تو انباکس یا وٹس ایپ نمبر کے تبادلے یا کال کرنے سے قبل کلائنٹ یہ سوچے گا توسہی کہ آیا آپ اُس کی پرابلم کو solve کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں کہ نہیں؟
کنفیوزنگ لگ رہا ہے؟
کوئی بات نہیں۔
چلیں آج چند Tips & tricks سمیت professional ethics بارے بات کرتے ہیں:
– سب سے پہلا کام کریں اپنے تعارفی portfolio میں متعلقہ شعبہ جاتی ماہر یا organizations سے ریویوز اورانڈورسمنٹس لے کر شامل کیجیے۔ اگر ابھی تک نہیں کیا تو پہلی فرصت میں linkedin پہ اپنا پروفیشنل پروفائل مکمل کریں اور فوراً نیٹ ورک فُٹ پرنٹ بڑھاتے ہوئے نزدیکی کولیگز، باسسز، سینئرز اور اپنے شعبے کے لوگوں سے Linkedin پہ کنکٹ ہونے کی انباکسی فرینڈ درخواست قبول کروایں۔
– اب فینسی پُنے سے پاک انگریزی میں اپنے مخاطب کی توصیف کرتے ہوئے ایک short & sweet message چونے کتھے کے بغیر سادی انگریزی میں اپنا مختصر سا تعارف کروائیں کہ جناب/سَر/میڈم/محترم/محترمہ! میں نے آپ کا پروفائل دیکھا ہے اور مجھے بہت متاثر کُن لگا۔ میں بطور شعبہ جاتی طالب علم/ طالبہ آپ سے سیکھنے سکھانے کے عمل میں شراکت دار بننا چاہتا/چاہتی ہوں سو براہِ مہربانی میری فرینڈ ریکوئسٹ قبول فرمائیں اور ممکن ہو تو پلیز میرے skill set کو انڈورس فرما کر شکریے کا موقع دیجیے۔
– اب چیک کریں کہ آپ کی پروفیشنل سروس ریٹنگ کیا ہے؟ یعنی اگر آپ Fivver یا Upwork جیسے کسی فری لانسنگ پلیٹ فارم پہ اپنی سروسز بیچ رہے ہیں تو آپ کی Star ranking کیا ہے؟ اگر آج سے کام شروع کر رہے ہیں تو اپنی ریٹنگ کو اوپر لانے کے ٹِپس اینڈ ٹرِکس اور reach بڑھانے کو گوگل کریں۔
– اب بتائیے کہ آپ بطور کلائنٹ میری Business requirements کو جانچنے میں کتنی مدد کر سکتے ہیں؟ مثلاً میری requirement کے مطابق دی گئی اسائنمنٹ سے متعلقہ مسئلہ اور Goal آپ کو کس قدر سمجھ آیا ہے؟ اگر نہیں تو بھائی صاحب/بہن جی! صاف صاف سوال پوچھیں اور thought process کلیئر کریں۔ خبردار! ہوں ہاں اور مبہم معلومات پہ مبنی نقائص سے پُر کام کو ڈیلیور کرنے کے بعد سرکھپائی اور سوال در سوال کا ایک طویل سیشن رکھ کر پراجیکٹ ڈیڈ لائن کے پرخچے مت اُڑائے گا۔
– چلیں اب ذرا بتائیں کہ آپ کی فیس کتنی ہے؟ مطلب جو سروسز مجھے کسی اچھی رینکنگ والے ویب ڈیویلپر سے پچاس ڈالر میں مِل رہی ہے تو آپ مجھے دو سو ڈالر میں وہ کیوں بیچنا چاہ رہے ہیں؟ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ نے تھوڑ دِلی وجلد بازی سے کام لیتے ہوئے لالچ دکھایا ہے اور چھوٹتے ہی پراجیکٹ کی کُل رقم بارے تقاضہ کرنے کی کوشش کر ڈالی ہے؟ حالنکہ آپ نے کوئی phase ابھی تک ڈیلیور بھی نہیں کیا لیکن پھر بھی آپ کا اصرار ہے کہ رقم آپ کے پاکستانی بینک میں پہلے ڈیپازٹ کر دی جائے۔ جان لیجئے طے شدہ ڈاؤن پیمنٹ یا پلیٹ فارم فیس کی ادائیگی کے علاوہ اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ لانگ ٹرم کلائنٹ ریلیشن شِپ تو درکنار کوئی پہلا پراجیکٹ بھی آپ کو دینے کو تیار نہیں ہو گا۔ کم از کم میں تو آپ پہ اپنا وقت ضائع نہیں کروں گا۔
– آگے آئیں اور ذرا بتائیے کہ آپ کے پاس دکھانے کو اپنا کوئی سابقہ کام ہے جس سے آپ مجھے بطور کلائنٹ متاثر کر سکیں؟ اگر پلے سابقہ ریٹنگ ککھ نہیں تو آپ کے پاس کیا ایسا USP (Unique Selling Point) ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ کی سروسز مہنگے داموں خریدی جائے جب کہ آپ کے پاس ریٹنگز نمبرز ہی موجود نہیں۔
– کیا آپ مجھے کوئی Prototype پیجز ڈیزائن کرکے فالو اپ یا فیڈ بیک لینے کا مائنڈ سیٹ رکھتے ہیں؟ اگر نہیں تو بھائی صاحب Walk-in Zoom سیشن میں ایک پریزنٹیشن تیار کریں تاکہ کسٹمر کو Convince کر سکیں یہ یہ یہ اور فلاں فلاں فلاں Variations میں آپ کو بھیج رہا ہوں ذرا Review کرکے فیڈ بیک دیجیے گا۔
– کیا آپ مجھے source code اور سبھی Dashboard control مع login credentials بھی فراہم کریں گے؟ آسان زبان میں اگر آپ آن لائن کاروبار کو سمجھتے ہیں تو مجھے اپنا سارا کوڈ بھی فراہم کریں گے اگر یہ ہمارے معاہدے کی شِق میں شامل نہیں تو کیا آپ ایسی شقوں کے لیے اوپن مائنڈ رکھتے ہیں؟ اور کیا آپ گیان شیئرنگ پہ یقین رکھتے ہیں یا بزنس سیکریٹ کے نام پہ سادہ سے سوال کو بھی ٹال مٹول سے کام لے کر insecure ذہن کے مالک ہیں۔
– کیا آپ مجھے Dynamic content اپ لوڈ کرنے کی سروسز فراہم کر سکتے ہیں؟ مثلاً مجھے اپنی ویب سائٹ کو Dynamic بنانا ہے جس میں مستقل بنیادوں پہ ڈیٹا آتا رہے اور وہ ڈیلی، ویکلی یا ماہانہ بنیادوں پہ اپ ڈیٹ ہوتا جائے۔ مثال کے طور پہ نیوز پورٹل یا ایک ایسی ویب سائٹ جس میں لکھاریوں اور قلم کاروں کی تحریریں اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔
– آپ ویب سائٹ Layout کو کلائنٹ کی خواہش پہ بار بار بدلنے میں کس قدر flexible ہیں؟ مثلاً کلائنٹ آپ کو کہے یار! میں یا میری ٹیم اِس ڈیزائن پہ مطمئن نہیں اِسے 180!کے اینگل پہ بالکل بدل ڈالیے، یا یوں نہیں یوں کر دیجئے۔ لیکن آپ مابدولت اَڑ جائیں کہ کلائنٹ صاحب! جس سانچے میں آپ کو پراجیکٹ ڈیلیور کر دیا گیا ہے بس اِسے ویسے ہی قبول فرمائیں ورنہ میری دو راتیں یا تین دیہاڑیاں مزید لگ جانی ہیں۔ ویسے بھی میں ذہنی طور پہ بریک لگا چکا ہوں تو اب مزید بہتری کی گنجائش نشطہ ہے سو جو ہو گیا سمجھیں اس میں رد و بدل یا بہتری کی کوئی گنجائش نہیں نکل سکتی سو صبر شکر کریں۔ حالنکہ آپ میوچل ڈسکشن میں کلائنٹ کو ٹیکنیکل پوائنٹس پہ ایک بریفنگ دے سکتے ہیں کہ جناب! یہ یہ یہ ممکن ہے مگر اگر فلاں فلاں فلاں آپشنز چینج کی گئیں تو ڈھمکاں ڈھمکاں مسائل درپیش آئیں گے۔ کسٹمر کو ڈیٹا اور انفارمیشن کی بنیاد پہ رہنمائی و آگہی فراہم کریں stubborn مت ہوں۔ آپ کا رویہ ہی آپ کو اگلا بزنس کانٹریکٹ لینے میں مددگار ہو گا۔ یاد رکھیں! مَسل تبھی بنتا ہے جب آپ ذہنی و جسمانی طور پہ بالکل تھک ٹوٹ چکے ہیں۔
– کیا آپ پرائیویسی اور Non disclosure agreements کی پاس داری میں قابلِ بھروسہ ہیں یعنی کلائنٹ کی بزنس انفارمیشن سے متعلقہ رازداری کو آپ کسی دوسرے کلائنٹ کو لیک تو نہیں کر دیں گے؟
– آپ کا اپنی کوئی تعارفی ویب سائٹ یا Linkedin پیج ہے؟ اگر ہے تو اُس پہ اپنے سابقہ کام کی highlights اور کلائنٹ انفارمیشن لیک کیے بنا ایک portfolio خاکہ وہاں موجود ہونا چاہئیے۔ اگر linkedin پہ آپ کو لوگوں نے endorsement دی ہیں تو وہ نظر آنی چاہئیں۔ Value addition کے طور پہ اپنے پروفائل میں ڈگری کے ساتھ certifications کے حصول پہ لازماً فوکس رکھیں۔اپنی qualification بڑھانے کے لیے خود پہ لازماً انویسٹ کریں اور چھوٹی موٹی سرٹیفیکشنز حاصل کریں۔ کم از کم امریکہ میں تو آئی ٹی کے حوالے سے جاب کے حصول میں ڈگری کی اہمیت تقریباً ثانوی ہو چکی ہے۔ آپ کو کام آتا ہے؟ ٹولز میں مہارت ہے؟ تھوڑا بہت تجربہ ہے؟ انٹرویو میں پُراعتماد ہیں اور پینل کو مطمئن کر سکتے ہیں تو فلاں تاریخ سے کام پہ آ جائیے۔
– آپ کو کال یا انباکس میسجز کیے جائیں تو فوری یا ایک decent timeframe کے اندر اندر لازماً جواب دیں۔ بالفرض آپ کلائنٹ کا میسج دیکھنے یا Read والا بِلیو ٹِک لگنے کے باوجود فالو اپ نہیں دیتے یا available slot بارے آگاہ نہیں کرتے تو آپ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی قوم کی نہایت گھٹیا طریقے سے ترجمانی کر رہے ہیں۔ آسان حل ہے اگر کسی وجہ سے فی الفور ریپلائی نہیں کر سکے تو کال بیک کیجئے یا جوابی میسج بھیجیے کہ جنابِ والہٰ اِس وقت میں ایک میٹنگ میں ہوں، فری ہوتے ہی اگلے دس منٹ یا ایک گھنٹے تک آپ کو کال بیک یا ریپلائی کرتا ہوں۔
– یاد رکھیں! کبھی بھی اپنی فوتگی، بیماری، یا ذاتی مسائل کو professional delays کا جواز بنا کر پیش نہ کریں۔ یورپ امریکہ میں بیٹھے کسی بھی ٹام ڈِک ہیری کو آپ کے نجی زندگی کے مسئلے جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے بہانے یا کار پنکچر ہونے کے سبب پراجیکٹ تاخیر سے اُسے کوئی سروکار نہیں۔ چناچہ اپنی اسائنمنٹ ڈیڈ لائنز میں اتنا cushion ضرور رکھیں کہ ایک reasonable breathing space آپ کو ضرور مل سکے۔ عید ، محرم ، شب رات، ہولی یا نَو رُوز کے تہواری کارڈز کھیل کر مذہب کو بطور تاخیری شیلڈ استعمال کرکے کلائنٹ کا کام پسِ پشت مت ڈالیے۔ زبان دی ہے تو یہ کذب و دورغ پہ مبنی کھَچیّں مار کر آپ مقامی کاروبار میں تو شاید ٹائم بائے کر لیتے ہوں مگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں یہ حربے چلانے کی کوشش کریں گے تو یاد رکھیں انفارمیشن ٹیکنالوجی والی فری لانس انڈسٹری الگورتھم بیسڈ ریٹنگز اور ریویوز پہ مبنی اوپن مسابقتی مارکیٹ ہے۔ کوئی نہ کوئی انڈین، بنگلہ دیشی، فلپائنی، میکسیکن، بلغارئین پروفیشنل آپ کی جگہ اور پراجیکٹ لینے کو تیار بیٹھا ہو گا۔
– اب آگئی وہ بات جسے کہتے ہیں Going beyond customer expectations یعنی کسٹمر کا کام آپ نے بھلے اُس کی requirements کے مطابق ڈیلیور اور سائن آف کر دیا ہے مگر اُسے کچھ نہ کچھ out of the way ایکسٹرا فیور لازماً فراہم کریں۔ مثلاً show some good gestures والا رویہ کہ بالفرض کسٹمر کام مکمل ہونے کے بعد ادھر پاکستان میں رات کے اڑھائی بج رہے ہوں اور یہ جانتے ہوئے بھی کلائنٹ آپ کو کوئی ٹیلیفونک سوال پوچھے تو فوراً لیپ ٹاپ آن کرکے وہ مسئلہ حل کرکے اُسے اوکے کی رپورٹ کریں۔ اگر یہ کر دیا تو سمجھیں آپ نے اُسے خرید لیا ہے کیوں کہ اچھا کلائنٹ ہمیشہ ایمرجنسی میں قابلِ بھروسہ ریلیشن شپ کی بہت قدر کرے گا۔ پچانوے فیصد چانسز ہیں کہ آپ کو اضافی رقم بطور گُڈ وِل/بونس بھی مِل سکتی ہے یا کسی اور صورت میں آپ کو پرسنل ریکمنڈیشن/انڈورسمنٹ/ ویزہ ایمبیسی لیٹر وغیرہ مل سکتا ہے کیوں کہ دنیا ! Goodwill gestures کو ہمیشہ سراہتی ہے۔
* درج بالا نکات کو فی الحال professional ethics کا prequel سمجھیے کیوں کہ مجھے علم ہے کہ پاکستان میں بیٹھا مڈل یا میٹرک سے لے کر ماسٹرز ڈگری ہولڈر اور گھر میں بیٹھی خواتین سے لے کر اضافی دفتری اوقات میں ویلا بیٹھا سٹاف بھی کمپیوٹر پہ بیٹھ کر ڈالر، یورو اور پاؤنڈز کما رہا ہے اور وہ آپ بھی ہو سکتے ہیں۔ مزید مارکیٹنگ ٹولز، Resume/CV writing اور money making ideas پہ آئندہ کبھی بات کرتے ہیں۔ اکّے ہوئے قارئین چاہیں تو اپنے تجرباتی مشاہدے بھی کامنٹس میں شامل کر سکتے ہیں۔ اِس آرٹیکل میں بہت سی انگریزی اصطلاحات کا استعمال ہوا ہے اور اگر کسی لفظ کی سمجھ نہیں آئی تو اُسے گوگل یا چیٹ جی پی ٹی میں کھنگالیے۔
سَر کا سِر مت کھائیے گا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں