ہر طبقہ فکر کے لیئے تفریح انیمیٹڈ مووی ، دوسری ہارر سسپنس مووی اور تیسری رومانس کامیڈی۔
پاکستانی اینیمٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور جس کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے ایک بچے اللہ یار کی ہے۔ جو ایڈونچر سے بھرپور سفر کے لئے نکلتا ہے۔ اسی سفر کے دوران اس کی دوستی ہو جاتی ہے پاکستان کے قومیجانور ماخور اور قومی پرندے چکور سے۔
خوف، ڈر اور سسپنس سے بھرپور نئی آنے والی پاکستانی ہارر فلم پری۔ جو کہانی ہے ایوبیہ کے ایک گھر میں بسنے والوں کی۔ فلم میں قوی خان، رشید ناز، سلیم معراج، ازبک دانیال خوشی ماہین اور جیند اختر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔
رومانس ،کامیڈی اور رشتوں کے تانے بانوں کی کہانی ہے نئی آنے والی فلم مان جاو نا کی جس میں ایرانی ماڈل ایلناز نوروزی، عدیل چودھری، غنی علی سمیت دیگر نے اداکاری کےجوہر دکھائے ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں