• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں: عمران خان

تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں: عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں، خیبرپختون خوا کے ایم پی ایزنے بھی استعفےمجھے سونپ دیے ہیں.

ان خیالات کا اظہارانھوں‌ نے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

انھوں‌ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فاٹا سے متعلق خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، حکومت اور فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ فاٹا انضمام سے ہمیں فائدہ ہوگا، حالاں کہ اگر فاٹا کا انضمام نہ ہوا، تو وہاں پھردہشت گردی شروع ہو جائے گی.

انھوں‌ نے الزام لگایا کہ ملتان میٹرو سمیت پنجاب کے بڑے پروجیکٹس میں خوردبردکی گئی، نیب سے مطالبہ ہے کہ پنجاب کے دیگر منصوبوں کی بھی تحقیقات کرے.شہبازشریف حکومت میں ہو کر نیب کودھمکیاں دے رہے ہیں، شریف خاندان کو معلوم ہے پکڑے گئے، تو اربوں ڈالرکی پراپرٹی سیزہوجائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سپریم کورٹ پرزبانی حملے کر رہے ہیں، سرعام مطالبہ کیا جارہا ہے کہ میرا کیس واپس لیا جائے، سپریم کورٹ نے پہلےفیصلہ کیا کہ اب ان کو سزا ہونے جارہی ہے۔

انھوں‌ نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اندر سے ملے ہوئے ہیں، انھیں خوف ہے کہ احتساب شروع ہوا، تویہ لوگ پکڑے جائیں گے، نوازشریف جب بھی مشکل میں آتے ہیں سرحد پرفائرنگ شروع ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کو عوام نہیں بھولیں گے، راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لانے مطالبہ ملک گیر ہے. کسانوں پرظلم ہورہا ہے، کاشت کاروں کو سرکاری نرخ دیے جائیں، خیبرپختون خوا میں لوگوں کا پولیس پراعتماد بحال ہوا، پولیس ریفارم دیگرصوبوں کی بھی ضرورت ہے، نقیب اللہ محسودکےقتل سےثابت ہوتا ہے پولیس سیاسی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مجھ سےسینئرسیاست دان ہیں۔ اجلاس میں ممبرسازی کو تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ میرشکیل کے خلاف پٹیشن تیارکرلی ہے، جلد نیب لےکرجائیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply