• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی: یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پاکستان کے ابتدئی چھ بلے باز محض اڑتیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد بابر اعظم اور حسن علی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم محض 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کے نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ بابر اعظم نے اکتالیس جبکہ حسن علی نے برق رفتار تئیس رنز اسکور کئے۔

کیویز کی جانب سے رینس اور ساؤتھی نے تین تین، سینٹنر نے دو جبکہ منرو اور کچن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ جواباً ایک سو چھ رنز کے تعاقب میں ابتداء میں کچھ مشکلات کا شکار ہوا جب رومان رئیس نے محض آٹھ رنز پر دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا۔ تاہم پہلے منرو اور پھر منرو اور ٹیلر نے ٹیم کو ایک آسان فتح سے ہمکنار کرایا۔ کولن منرو اننچاس بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے دو جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کیوی اوپنر کولن منرو کو مشکل وکٹ پر شاندار ناٹ آؤٹ اننچاس رنز کی اننگز کھیلے پر مچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یاد رہے اگر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانا ہے تو انہیں یہ سیریز جیتنا لازم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کے روز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply