• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹیلی گرام کے بانی سے اظہار یکجہتی کیلئے ایلون مسک بھی میدن میں آگئے

ٹیلی گرام کے بانی سے اظہار یکجہتی کیلئے ایلون مسک بھی میدن میں آگئے

تین ملکوں کےشہری پاول دروف کی گرفتاری کا چوتھا روز فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔۔۔ ایلون مسک بھی حمایت میں سامنے آگئے۔۔ گرفتاری سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوئی ۔۔ فرانسیسی صدر میکخواں کی وضاحت۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹیلی گرام کے بانی روسی ارب پتی پاول دروف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

لبرٹی ، لبرٹی ، لبرٹی۔۔۔ ایلون مسک

ایلون مسک نے حکام پر آزادانہ اظہار رائے کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا الزام لگایا، کل رات ‘#FreePavel’ کو ٹویٹ کیا جس میں ڈوروف کی ٹکر کارلسن کے ساتھ گفتگو کی ایک مختصر کلپ تھی۔

فرانس کے قومی نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے، مسک نے یہ بھی پوسٹ کیا: ‘Liberté Liberté! Liberté؟’

پاول دروف پر عائد کردہ الزام

39 سالہ ارب پتی پاول دروف پر الزام ہے کہ وہ ٹیلی گرام پر غیرقانونی مواد کو روکنے میں ناکام رہے۔ کمپنی نے ان پر عائد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

پاول دروف سابق سوویت دور کے شہر لینن گریڈ کے ماہرین تعلیم کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے جو اب سینٹ پیٹرزبرگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پاول دروف نے روس کا سب سے بڑا سوشل نیٹ ورک ’وی کے‘ بھی بنایا تھا۔ انہوں نے اپنا بچپن اٹلی میں گزارا۔

ایک دہائی قبل روس چھوڑنے کے بعد پاول دروف نے ٹیلی گرام بنایا۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 15 اعشاریہ پانچ بلین ڈالر ہے۔

پاول دروف کے پاس روسی شہریت کے علاوہ فرانسیسی پاسپورٹ بھی ہے۔ دروف کے پاس فرانس اور متحدہ عرب امارات دونوں کی شہریت ہے۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ روس اب بھی انھیں ایک روسی شہری تصور کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو فرانسیسی حکام نے ایک مرتبہ پھر پوچھ گچھ کے لیے وقت کو بدھ تک بڑھا دیا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply