• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اینٹی کرپشن کاپی ٹی آئی کے سابق وزیرکےگھر چھاپہ،ساڑھے 12کروڑ برآمد

اینٹی کرپشن کاپی ٹی آئی کے سابق وزیرکےگھر چھاپہ،ساڑھے 12کروڑ برآمد

 اینٹی کرپشن پنجاب نےسابق مشیر زراعت پنجاب عبد الحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر قومی خزانے سے مبینہ طور پر لوٹی گئی ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ٹھیکوں کے کمیشن کی مد میں وصول کردہ بھاری رقم برآمد کرلی گئی، اینٹی کرپشن نے مجاز عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت میں دو تجوریوں میں چھپایا گیا بھاری دھن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ کل مالیت ساڑھے 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔ نوٹوں کو گننے میں کئی گھنٹے لگے۔یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی گئی کمیشنوں کی تھی،کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔اس کالے دھن  میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply