• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • طویل انتظار ختم ۔۔ پاکستانی فلم ضرار کی نمائش کااعلان ہوگیا

طویل انتظار ختم ۔۔ پاکستانی فلم ضرار کی نمائش کااعلان ہوگیا

طویل انتظار کے بعد “جہان فلمز “کے زیر اہتمام بننے والی بہت جلد پاکستانی سینماﺅں کی زینت بننے والی میگا بجٹ ، میگا کاسٹ، ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ، عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ستار وں نے گذشتہ روز نشاط ہوٹل ایمپوریم مال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کے ہدایت کار شان ، پروڈیوسر اعجاز شاہد ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز، ڈاکٹرمریم کیانی سمیت فلم کی مکمل کاسٹ ، سوشل میڈیا اورشوبز صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

عالمی معیار کی پاکستانی فلم ”ضرار“ کے ایگزیکٹو پروڈیو سر،ناصر محمود ، اعجاز شاہد ہیں جبکہ ہدایتکاری کے فرائض شان شاہد نے ادا کئے ہیں ۔ ایکسپو سنٹر لاہورمیں ہونے والی تقریب کے آغاز میںفلم کی کاسٹ کی میڈیا ہال میں شرکت کے موقعہ پر زبردست تالیوں سے استقبال کیا گیا ۔

لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،ایگزیکٹو ایڈیٹر جہان پاکستان ضیاءتنولی نے مرحومہ کی خدمات کا شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو صحافت کےلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔اس موقعہ پر سنیئر اداکار اور ڈرامے کے ہدایت کار شان شاہد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ” فلم ضرار” انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹربنے گی اور پاکستان میں ریکارڈ بزنس کرے گی ۔ان کا کہنا تھا فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔

ویڈیو پلیئر

Advertisements
julia rana solicitors
00:00
00:57

فلم”ضرار“ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور درجنوں یورپی ممالک میں فلم بندی سے فلم بین ضرور محضوظ ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ فلم مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ ۔پروڈیوسر اعجاز شان کا کہنا تھا فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے، فلم ”ضرار“ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں شان، ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ سکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔

اس موقعہ پر فلم کی کاسٹ میں شامل ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز نے بھی شوبز صحافیوں کے سولات کے جواب دیئے اور فلم کو انڈسٹری میں نیا انقلاب قرار دیتے ہوئے فلم بینوں سے درخواست کی کہ وہ محب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے سینما گھروں میں آئیں اور ثابت کریں کہ وہ پاکستان سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر فلم کی کاسٹ نے فوٹوشوٹ بھی کرایا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply