• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مون سون بارشوں کا نیا سپیل رواں ہفتے شروع ہونے کی پیشنگوئی

مون سون بارشوں کا نیا سپیل رواں ہفتے شروع ہونے کی پیشنگوئی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل 9 اگست سے شروع ہو گا، 9 اگست سے 12 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، 10 اور 11 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں ، لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں، تمام کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

julia rana solicitors

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply