حالات میسنیاں۔۔عظمت نواز

میسنی کے حالات سے بہت دن ہوئے یاران فیسبک کو آگاہ نہیں کیا تو ہماری دکھ کی کتھا سنیے تو ذرا، کہتی ہے میری زبان بے زباں کیا ۔۔

فی زمانہ حالات در معاملات “میسنی” نہایت ہی ناموافق چل رہے ہیں – ہم ایسے سوختہ جانو کو دیدار میسنی میں مشکلات کا سامنا لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جا رہا ہے جس کا قلق ہمیں نا آسودہ رکھتا ہے -ہم اپنی سخت  مجاہدانہ حرکات کی بدولت دو سے تین عدد میسنیوں کے وٹس ایپ سے بلاک کر دیے گئے ہیں یعنی مشرف بہ ملوکیت ہوئے  اور کم و بیش اتنے ہی فیسبکی معاشقوں کی بدولت یہاں سے بھی تیسرے ملاکھڑے کے بعد اب فقط مشٹنڈوں و مچھندروں کی زیبا و نا زیبا  پوسٹس پر مناسب وقفے سے تانکا جھانکی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ وہاں سے قابل ٹھرک میسنیوں کو اپنی تباہ و برباد لسٹ میں ایڈ فرما کر کچھ رنگینی حیات کا سامان پیدا کیا جائے اور نیا سلسلہ جوڑا جاوے –

زیادہ افسوس اس معاملے میں ہمیں یوں ہے کہ چلو وٹس ایپ و فیسبک جیسی یہودی چیزوں سے تو ان مشفق خواتین نے ہمیں بلاکا ہے مگر ہم نے گاہے  فون کرنے کی حماقت بھی  کی تو جواب آں غزل کے طور پر وہاں سے بھی بلاک ہو چکے تھے یعنی مواصلاتی رابطہ کلی طور پر ناکارہ بنا دیا ان میسنیوں نے، اب تو بس روحانی قوتوں و تخیل کی بنیاد پر ہی ان سے رابطہ ہو پائے گا مگر ہماری پیری مریدی کا سلسلہ ابھی اتنا دراز نہیں ہوا کہ ہم یہ روحانی اڑان بھر سکیں – ہم اپنے بارے اور خٹک لالہ کے بارے تو کوئی خوش گمانی نہیں پالتے کہ بہت ہی خراب چال چلن کے مالک ہیں مگر درجن بھر مردان ملت فیسبکیہ  ایسے بھی ہیں کہ ہمیں حسرت ہی رہی وہ کبھی ساڈے ول پھیرا ہی پا لیں بھلے ہم نے فرائیڈ کی نفسیات پر پوسٹ داغی ہو، بھلے جین سارترے کا قول معقول نقل کیا ہو، حتی کہ  ہم نے  خود کو کبھی لبرل تو کبھی اسلامسٹ ثابت کیا مگر اس دو نمبری میں بھی ہمارا بھلا نہ ہوا اور ایسے بڑے بڑے ناموں والے مہربان، قدر دان ہم پر نامہرباں ہی رہے اور ہماری نازیبا و زیبا قسم کی پوسٹس سے پانچ سو کلو میٹر دور دور سے ہی ہو گزرتے ہیں-

جبکہ ہم ہی جب اپنی کسی خاتونانہ آئی ڈی سے اؤئی پاؤں میں موچ آگئی کا عقل و دانش  سے لبریز  سٹیٹس پوسٹتے ہیں تو وہی بڑے بڑے لوگ جن کی بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں یقین جانیے یوں آتے ہیں جیسے کعبے میں بچھڑے ہوئے صنم آتے ہیں،  وہاں جیسے پانچ منٹ دیر ہوتی تو ان کا دم ہی نکل جاتا پھر فقط آتے ہی نہیں ہمیں وہاں پورا  ہسپتال کا ماحول بنا کر بتاتے ہیں کہ تسی انج انج کرنا تے انج انج نہ کرنا تو آپ کا پیر مبارک جہاں موچ آئی ہے  ٹھیک ہو جاوے گا – موجودہ دور میں سمیت راقم کے سب ہی پرلے درجے کے وہ واقع ہوئے ہیں –

بات تو میں میسنی کی کر رہا تھا مگر بیچ میں مچھندروں کا ذکر ناتمام ویسے ہی آگیا تو کل ملا کر کہنے سے مطلوب یہ تھا کہ میسنیوں ہم ایسے سادہ دلوں و معقول عاشقوں سے ایسا دشمنانہ رویہ جو رکھا ہے تو آخر کیا سبب ہے اس کے پیچھے۔۔۔ ہم گھڑی دو گھڑی پیار و دلدار کی بات ہی تو کرت ہوں پھر کاہے بلاک دیتی ہو، آتے جاتے جب کوئی  دوسرا کام نہیں ملتا تو میرا خیال ہے فارغ وقت میں آپ اہتمام سے مسکین کو بلاکنے کا شغل ہی فرماتی ہیں ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

ظالموں انج نہ کریا کرو!!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”حالات میسنیاں۔۔عظمت نواز

Leave a Reply