ایمی ٹرپ نے ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی پیشگوئی کردی

سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی پیش گوئیوں سے تہلکہ مچانے والی امریکی ستارہ شناس ایمی ٹرپ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر کی کرسی پر براجمان ہوں گے۔ ایمی ٹرپ نے انتخابی دوڑ سے صدر بائیڈن کے الگ ہونے کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایمی ٹرپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی پیش گوئی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ کسے امریکا کے اگلے چیف آف اسٹاف کے روپ میں دیکھتی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدر کا ستارہ ساتویں آسمان پر ہے۔ وہ ہمیں بہت جلد دوبارہ امریکی ایوانِ صدر میں دکھائی دیں گے۔

نیو یارک پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایمی ٹرپ کہتی ہیں ٹرمپ کے بارے میں کوئی بھی پورے یقین سے کہنا انتہائی دشوار ہے۔ وہ اپنے اہداف بھی بدلتے رہتے ہیں اور طریقِ کار بھی۔ اس وقت اُن کے ستارے اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ وہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھی قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

julia rana solicitors london

ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہمیں اُن کی طرف سے مزید بہت سی حیرت انگیز باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اپنے پہلے دورِ صدارت کی طرح دوسرے دورِ صدارت میں بھی ٹرمپ ایسا بہت کچھ کریں گے جو ایک دنیا کو حیرت سے دوچار کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply