• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ریلی سے قبل عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان

ریلی سے قبل عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی سےقبل عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں یاسمین راشد، فواد چوہدری، فرخ حبیب اور محمود الرشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں علی بلال قتل کے شواہد مٹانے اور حقائق چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایف آئی آر پر عمران خان کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔آج پی ٹی آئی کی ریلی نکلے گی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل زمان کو بلال عرف ظل شاہ کی موت کے حقائق چھپانے پرحراست میں لے لیاگیا تھا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل زمان پر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملکر اصل شواہد غائب کرنے کی کوشش کے الزام بھی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ 8 مارچ کو پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply