• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پر حملے کا خطرہ ؛سکیورٹی پروٹوکول تبدیل

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پر حملے کا خطرہ ؛سکیورٹی پروٹوکول تبدیل

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر حملے کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پر حملے کا خطرہ ہے، حملے کے خطرے کی وجہ سے سکیورٹی پروٹوکول تبدیل کردیا گیا۔
ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے تھامس میتھیو کے فون سے کیٹ مڈلٹن پر حملہ کرنے کے شواہد ملے تھے، برطانوی شاہی شخصیات پر حملوں سے متعلق تشویش اور خدشات ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتوں قبل پنلسوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے تھے،گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔

julia rana solicitors london

امریکی میڈیاکا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لے کر روانہ ہوئے، فائرنگ کے وقت ٹرمپ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے سٹیج پر موجود تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply