• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسٹاگرام میں شامل ہونیوالا نیا فیچر ملٹی ٹریک آڈیو کیا ہے؟

انسٹاگرام میں شامل ہونیوالا نیا فیچر ملٹی ٹریک آڈیو کیا ہے؟

انسٹاگرام نے ریلز ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملٹی ٹریک آڈیو نامی فیچر کا مقصد انسٹاگرام کی مختصر ویڈیوز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں طویل کی بجائے مختصر ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔

اسی مقصد کے لیے یہ نیا فیچر ایپ کا حصہ بنا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔اس طرح انہیں تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایڈم موسیری کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صارفین ایک ریل ویڈیو میں 20 آڈیو ٹریکس کا اضافہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیچر سے صارفین کو انسٹاگرام میں مواد تیار کرنے کے لیے زیادہ تخلیقی آزادی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین ٹیکسٹ کو آڈیو کا حصہ بنا سکیں گے جبکہ ریلز کو اسٹیکرز، کلپس اور دیگر سے ایڈٹ کر سکیں گے۔

آڈیو کلپس کو اوور لیپ بھی کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے صارفین اپنی ویڈیو کے لیے درست ٹریکس کو استعمال کر سکیں گے۔

julia rana solicitors london

جب کسی صارف کی جانب سے آڈیو پر مبنی ویڈیو تیار کی جائے گی تو دیگر افراد بھی مکسڈ آڈیو کلپس کو استعمال کر سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply