• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسجدِ نبوی کو دن میں 5 بار عرقِ گلاب کیساتھ سینیٹائز کیا جاتا ہے

مسجدِ نبوی کو دن میں 5 بار عرقِ گلاب کیساتھ سینیٹائز کیا جاتا ہے

سعودی عرب کی مقامات مقدسہ ( الحرمین الشریفین ) کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہےمسجد نبوی کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

ایس پی اے نے الحرمین الشریفین اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مسجد نبوی اور اس کی سہولتوں کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے، بہترین گلاب اور بخور کے ساتھ مسجد کے قالینوں کو معطر کیا جاتا ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ مسجد کے دروازوں کے قریب معمر اور معذور افراد کے لیے دس خصوصی ایریاز مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد نبوی کی چھت پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کےلیے بھی ایک خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سو افراد کےلیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، وہ سائن لینگویج کے ذریعے جمعے کے خطبے کو سمجھ سکتے ہیں۔

julia rana solicitors london

اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی اور اس کےصحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرزموجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply