بیجنگ: چین نے امریکہ سے تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے اور اس کو کسی بھی شکل میں مسلح نہ کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہنے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ووچھیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس طرح کے ہتھیاروں کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جزیرے کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی طاقت کے ذریعے “تائیوان کی آزادی” حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ امریکہ اسلحے کی فروخت کے ذریعے علیحدگی پسندوں کی مدد کرنے کی ضد پر قائم ہے۔ جو آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں