مریم نواز جیل میں درس وتدریس سے وابستہ رہیں گی

مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے وابستہ رہیں گی۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے منسلک ہونگی، اس دوران وہ عمومی فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسیات پر بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب قید وبندکی سخت ترین زندگی کوآسان اور معمول کی مطابق گزارنے کے لیے انہوں نے ملکی و غیر ملکی سیاسی شخصیات کی کتب بھی طلب کی ہیں جن میں نیلسن مینڈیلا، بے نظیر بھٹو پرکتب قابل ذکر بتائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کتب ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو وہ اپنے ساتھ رکھیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پابند سلاسل رہ کرنئی نسل کی علمی وتحقیقی اصلاح پر سنجیدگی سے کام کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply