• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودیہ نے بڑی آفر کردی

پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودیہ نے بڑی آفر کردی

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا، پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، جس سے ریاض، دمام، القسیم جانےوالے اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے،ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔

julia rana solicitors

دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی تھی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply