• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ،لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ،لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کا سبب بننے والی ہوائیں آج بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج سے 17 جولائی تک مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے دوران اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔14 سے 17 جولائی تک آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بالائی پنجاب میں برسات ہو گی۔اسی دوران بارکھان، لورالائی، سبی، ژوب قلات، خضدار، لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مخلتف شہروں میں بھی بادل برسیں گے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اسی تناظر میں محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29۔4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 ہے جب کہ جنوب سے مغرب چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات نے آج شام شہر میں بوندا باندی کے امکانات ظاہر کردیے جب کہ جولائی کے آخر میں بارشوں کی پیشگوئی بھی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply