ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی دن آج منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، گزشتہ برس ملک میں آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، یہ سیلاب قدرتی آفت نہیں بنی نوع انسان کی جانب سے آلودگی پھیلانے کے نتیجے میں ماحول سے چھیڑ چھاڑ کے سبب آیا۔

یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریباً 20 ملین ٹن فضلہ جمع ہوتا ہے جس میں سے 5 سے 10 فیصد پلاسٹک کا کچرا شامل ہے جس کا انسانی بیماریاں پھیلانے میں خاموش مگر بڑا کردار ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، موسم گرما میں ہیٹ ویو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ بھی بن رہی ہیں۔

عالمی ادارے جرمن واچ کے گلوبل کلائیمٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے، سال 2000 سے 2019 تک پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 173 قدرتی آفات رونما ہوئیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے جی ڈی پی کے ہر یونٹ پر اعشاریہ 52 فیصد نقصان بھی ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے جی ڈی پی کا 23 فیصد حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے، موسموں میں شدت فصلوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، غذائی تحفظ کے لیے کلائیمٹ سمارٹ ایگریکلچر کی جانب جانا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ اقدام اٹھائیں تاکہ قدرتی ماحول کو اصل حالت میں بحال کرنا حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply