ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکاؤونٹ بنا لیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا۔

واضح رہے کہ اپنے دور حکومت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی مگر عدالتوں نے انہیں روک دیا تھا۔

تاہم اب امریکا میں صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے تاکہ ٹک ٹاک صارفین کی حمایت بھی حاصل کر سکیں۔

گزشتہ روز ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی ایک فائٹ میں موجود ہیں۔

julia rana solicitors london

ٹک ٹاک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آتے ہی لاکھوں افراد نے اس اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply