سوہنا اور موہنا نے پہلا ووٹ ڈال دیا

بھارت میں جسمانی طور پر جُڑے بھائی سوہنا اور موہنا کو پہلے نوکری ملی اور اب دونوں بھائیوں نے اپنا پہلا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ہونے والے انتخابات  میں جڑے نوجوانوں نے اپنا حق رائے دہی کا حق استعمال کر کے اسے منفرد بنا دیا۔

جسمانی طور پر جُڑے بھائیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ دونوں ایک دوسرے کا بیلٹ پیپر نہ دیکھ سکیں، ان کے الگ الاگ شناختی کارڈ بنائے گئے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد دونوں بے حد خوش تھے، ان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنا ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے، تاکہ وہ ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔


یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں سوہنا کو پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں نوکری مل گئی تھے، جبکہ موہنا اس کی مدد کررہا ہے۔

سوہنا اور موہنا نے گزشتہ سال جولائی میں الیکٹریکل ڈپلومہ کیا تھا، جس کے بعد اس نے پاور کام میں اپلائی کیا، کمپنی بھی اس کشمکش میں تھی کہ کام پر کس کو رکھا جائے۔ دونوں نے الیکٹریکل ڈپلومہ کیا ہوا ہے اور محکمہ بجلی سے متعلق کام میں بھی ماہر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سوہنا اور موہنا 14 جون 2003 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، یاد رہے دونوں سینے کے نیچے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا سر، سینہ، دل، پھیپھڑے اور ریڑھ کی ہڈی مختلف ہے۔ ان کے والدین نے گھر لے جانے سے انکار کیا تو امرتسر کی فیملی نے ان کی پرورش کا ذمہ اٹھائی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply