ٹک ٹاک ایپ میں نئےفیچرکااضافہ

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنزمیں نئےفیچرکااضافہ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈلائنزکاباضابطہ اعلان اپریل 2024میں کیاگیاتھاجس کانفاذ17مئی سےہواہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئی پالیسی کے تحت فار یو فیڈ میں نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک نےایسی طویل فہرست مرتب کی ہے،جن کواب ایپ کی فاریوفیڈکےلئے ریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس فہرست میں چند کیٹیگریز تو عام ہیں جیسے نامناسب یا پرتشدد مواد، مگر اس کے ساتھ ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔
مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔
اسی طرح جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق گمراہ کن مواد کو بھی فار یو فیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔
فار یو فیڈ کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو مسلسل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔
ایسے صارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنا دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے ایک نیا اکاؤنٹ اسٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ایپ کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہے۔
اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ اسٹیٹس صارفین کو اکاؤنٹ یا پوسٹس پر لگنے والی اسٹرائیک کے بارے میں بتائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply